Book Name:Walidain e Mustafa
کے متعلق 7 رَسائِل لکھے ہیں اور ان کا اِیمان ثابت کیا ہے۔قاضی امام ابوبکر اِبنُ العربی مالکی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ سے یہ سُوال کیا گیا کہ”ایک شخص کہتا ہے کہ حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے آباء و اَجداد(یعنی باپ دادا سب)جہنم میں ہیں مَعَاذَ اللّٰہ“آپ نے فرمایا:”یہ (یعنی ایسا بکنے والا) شخص ملعون(یعنی لعنتی) ہے۔ ([1])
14سو سال کے بعد بھی بَدن سَلامت!
21 جنوری 1978 کے اخبار نوائے وقت کے مُطابق مدینۂ پاک میں مسجدِ نبوی کی توسیع (Extension) کے سلسلے میں کی جانے والی کُھدائی کے دَوران سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے والدِ ماجد حضرتِ عبدُ اللہ بِن عبدُ المُطّلب رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا کا جسمِ مُبارَک جس کو دَفن ہوئے 14 سو سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا تھا ،(قبر شریف سے)بِالکل ترو تازہ حالت میں نکلا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد