Walidain e Mustafa

Book Name:Walidain e Mustafa

حضرتِ عباس بن عَبْدُ  الْـمُطَّلِب رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہ فرماتے ہیں: جب حضرتِ عبداللہ رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہ کی ولادت ہوئی، اُن کا چہرہ نور سے ایسے جگمگا رہا تھا جیسے سورج چمکتا ہے، والدِ محترم حضرت  عَبْدُ الْـمُطَّلِب رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہنے دیکھ کر فرمایا: اس بچے کی نِرالی شان ہے۔([1])

والدِ مُصْطَفٰے  کی شان

حضرتِ  عبدُ اللہ بِن عبدُ المُطّلب رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا،نور والے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے والدِ محترم ہیں،آپ کا نام مُبارَک عبدُاللہ،کنیت اَبُو محمد،اَبُو اَحمد اور اَبُوقُثَم(یعنی خیر و بَرکت سمیٹنے والے) ([2])نیزوالِدۂ محترمہ کا نام مُبارَک آمنہرَضِیَ اللہُ عَنْہَا ہے۔حضرتِ  عبدُاللہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ اپنے والدِ محترم حضرت عبدُ المُطّلب رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کے تمام بیٹوں میں سب سے زیادہ لاڈلے اور پیارے تھے۔قبیلۂ قریش کی تمام حسین عورتوں نے حضرتِ  عبدُ اللہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے شادی کی دَرخواست کی مگر حضرت عبدُ المُطّلب رَضِیَ اللہُ عَنْہُ ایسی عورت کی تلاش میں تھے جو حُسن و جمال کے ساتھ ساتھ حَسب و نَسب کی شَرافت اور اعلیٰ دَرَجے کی پاک دامن بھی ہو۔

غیبی سواروں نے جان بچائی(حکایت)

ایکدِن حضرتِ  عبدُ اللہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ  جنگل میں گئے، مُلکِ شام کے غیر مسلم چند علامتوں سے پہچان گئے کہ اللہ پاک کے آخری نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے والدِ


 

 



[1]...خصائص الکبری، باب:فی لیلۃ مولدہ، جلد:1، صفحہ:83ملتقطاً۔

[2]…… شرح زرقانی علی المواھب اللدنیة،المقصد الاول...الخ،۱/۱۳۵۔