Walidain e Mustafa

Book Name:Walidain e Mustafa

والدِ مصطفےٰ کی شان دیکھیئے! کہ اللہ پاک نے  آپ کی مدد فرمائی اور  گھڑسوار بھیج کر ان پر حملہ کرنے والوں کو بھگا دیا اور انہیں حفاظت کے ساتھ  گھر پہنچا دیا۔

لات وعُزّی کی چیخ  وپُکار     

والدِ مصطفےٰ حضرت عبداللہ رَضِیَ اللہ عَنْہُ جب بھی عَرَب کے 2 بڑے بُتوں ”لات اورعُزّٰی“ کے قریب جاتے وہ بلّی کی طرح چیخ کر روتے اور کہتے:  اے وہ جن  میں نورِ مُحَمَّد صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بطورِامانت رکھا گیاہے! آپ کا ہم سے کیا تَعَلُّقْ!! ہماری اور دنیا کے تمام بُتوں کی ہلاکت مُحَمَّد صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دستِ حق پرہو گی۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک نے نبیِ پاک صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو ایسے خاندان میں بھیجا جس کے حسب و نسب پر کوئی طعن نہ تھا  ۔نبیِ پاک صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے والد او روالدہ دونوں کا خاندان عرب کے بہترین قبیلے، بہترین قوم اور بہترین شاخ میں سے ہیں ۔یہ بھی حقیقت ہے کہ رسولِ پاک صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا سارا شجرہ نسب محترم اور نامور شخصیات پر مشتمل ہے، وہ سب کے سب اپنی قوم کے سردار  اور راہنما تھےاور معاشرے میں مرکزی حیثیت رکھتے تھے۔اللہ پاک  کے   آخری نبی محمد عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کےآباؤاجداد سب اللہ پاک کو ایک ماننے والے تھے ۔ان میں سے کوئی ایک بھی ایسا نہیں تھا کہ جو اللہ پاک کے علاوہ کسی اور کی عبادت کرتا ہو۔


 

 



[1]...تاریخ الخمیس، الطلیعۃ الثالثۃ، ذکر ولادۃ عبد اللہ، جلد:1، صفحہ:332۔