Khai Walon Ka Waqia

Book Name:Khai Walon Ka Waqia

اِنَّ الَّذِیْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَتُوْبُوْا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَ لَهُمْ عَذَابُ الْحَرِیْقِؕ(۱۰) (پارہ:30، اَلْبُرُوج:10)

ترجمہ کنزُ العِرْفان:بیشک جنہوں نے مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو آزمائش میں مبتلا کیا پھر توبہ نہ کی ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لئے آگ کا عذاب ہے۔

معلوم ہوا؛ مسلمان کو تکلیف پہنچانا بہت سخت گُنَاہ اور خوفناک جُرْم ہے،اس کی سزا بہت خطرناک ہے۔ دیکھئے! بادشاہ جو خُدائی کا دعویٰ کرتا تھا، اس نے مسلمانوں کو ناحق تکلیف پہنچائی، انہیں آگ میں جلایا، اس کا نتیجہ کیا نکلا...؟اللہ پاک کا قہر و غضب جوش پر آیا اور بادشاہ اور اس کے سپاہی اپنی ہی جلائی ہوئی آگ میں جل کر راکھ ہو گئے۔

اَلْاَمَان وَالْحَفِیظ!اللہ پاک ہمیں ایسے خطرناک جرم اور ایسی خوفناک سزا سے محفوظ فرمائے۔

 اے عاشقانِ رسول!بہت افسوس کی بات ہے کہ آج کل مسلمانوں کو تکلیف پہنچانے کو بہت معمولی سمجھا جانے لگا ہے، لوگ بےدھڑک دوسروں کوتکلیف پہنچا دیتے ہیں اور بالکل بھی نہیں ڈرتے*کوئی چغلیاں کھا کر دوسروں کو تکلیف پہنچاتا ہے*کوئی گالیاں دے کر دِل دکھاتا ہے*دوسروں کے مال پر ناحق قبضہ جما کر *بلا قصور اور بےمحل غصّہ جھاڑ کر *مار کر*مروا کر *لوگوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر* ناپ تول میں کمی کر کے *مال لُوٹ کر *مذاق اُڑا کر *طعنوں کے  تیر برسا کر* پرینک (Prank) کے نام پر دوسروں کی عزّتِ نفس (Self-Respect)اُڑا کر* سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل کر کے اور* نہ جانے کس کس انداز میں دوسروں کو تکلیف پہنچائی جا رہی ہوتی ہے اور اس سے