Book Name:Khai Walon Ka Waqia
سڑک کی اُونچی جانِب جارہی ہوتو’’اَللّٰہُ اَکْبَر‘‘اور سیڑھیوں یا ڈَھلوان سے اُترتے ہوئے سُبْحٰنَ اللہ کہئے*منزِل پر اُترتے وَقْت یہ پڑھئے:اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّمَا خَلَق ط ترجَمہ:میں اللہ کریم کے کامِل کلمات کےواسطے سے ساری مخلوق کے شَر سے پناہ مانگتا ہوں۔اِنْ شَآءَ اللہ ہر نقصان سے بچے گا۔(الحِصنُ الحَصین، ص۸۲)* دورانِ سفر بھی نَماز میں ہرگزکوتاہی نہ ہو،*راستے میں بس خراب ہوجائے تو ڈرائیور یا مالِکان بس وغیرہ کو کوسنے اور بَک بَک کرکے اپنی آخِرت داؤپر لگانے کے بجائے صَبرسے کام لیجئے اورجنَّت کی طلب میں ذِکر و دُرُود میں مشغول ہوجائیے*بھیڑ کے موقع پر کسی ضعیف(کمزور)یا مریض کو دیکھیں تو بہ نِیَّتِ ثواب اُس کو بس وغیرہ میں بَاِصرار اپنی نِشَست پیش کردیجئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق”دنیا و آخرت کی بہتری کی دعا“یادکروائی جائےگی۔ وہ دُعایہ ہے:
رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّ فِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ(۲۰۱) (پارہ:2، بقرۃ:201)
ترجَمہ: اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھلائی عطا فرمااور ہمیں آخرت میں (بھی) بھلائی عطا فرما اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا۔ (فیضان دعا، ص246)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
*اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال )