Book Name:Khai Walon Ka Waqia
(آگ میں کودنے سے ذرا رُکی)، اس پر وہ بچہ بولا: ماں!صبر کر...!! پریشان نہ ہو،بیشک تُو سچّے دِین پر ہے۔([1]) پِھر وہ بچہ اور اس کی ماں بھی آگ میں ڈال دئیے گئے۔([2])
روایات کے مطابق ظالِم بادشاہ کے اس ظُلْم پر اللہ پاک کا غضب جوش میں آ گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہی آگ جو بادشاہ نے اَہْلِ ایمان کو جلانے کے لئے لگائی تھی،وہ آگ گڑھوں کے کناروں سے نکلی اور اُن ظالموں کوجلا کر راکھ کر دیا۔([3])
قرآنی واقعے سے ملنے والے اَسبَاق
پیارے اسلامی بھائیو!یہ ایک قرآنی واقعہ ہم نے سننے کی سَعَادت حاصِل کی، اس واقعہ سے ہمیں بہت ساری باتیں سیکھنے کو ملتی ہیں۔ مثلاً
(1):مسلمان اور آزمائش
اس واقعہ سے معلوم ہوا کہ اللہ پاک کی طرف سے اَہْلِ ایمان پر امتحان آیا کرتے ہیں، کامیاب مسلمان وہ ہےجو ان امتحانوں میں صبر و شکر کے ساتھ ثابت قدم رہے۔
یہ ایک بڑا سبق ہے۔ ہمارے ہاں بہت سارے لوگ یہ خیال کرتے ہیں، بعض دفعہ سوال بھی کرتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں،اللہ پاک کو مانتے ہیں،اس کے رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا کَلِمہ پڑھتے ہیں،اللہ پاک کے حُضُور سر جھکاتے،اس کی عبادت کرتے ہیں،اس کے باوُجُود ہم آزمائشوں میں ہیں،مسلمانوں میں غُربت بھی ہے،تنگدستی بھی ہے، آزمائشیں بھی ہیں،