Book Name:Khai Walon Ka Waqia
پیارے اسلامی بھائیو! اپنے ایمان کی حفاظت کرنے ، نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے، 12 دینی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! خوفِ خدا اور عشقِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نصیب ہوگا، محبتِ اِلٰہی نصیب ہو گی اور دین و دُنیا کی بےشُمار بھلائیاں ہاتھ آئیں گی۔الحمد للہ شیخِ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ہماری اصلاح کے لئے ہمیں ”72 نیک اعمال“ نامی رِسالہ عطا فرمایا ہے جس میں بہت سے نیک اعمال بصورتِ سوال جواب عطا فرمائے ہیں ان میں سے ایک نیک عمل نمبر 18 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے مدرسۃ المدینہ (بالغان) میں قرآن کریم پڑھا، یا پڑھایا؟اس نیک عمل پر عمل کرنے کی برکت سےہم خود بھی قرآن پڑھنا سیکھ سکتے ہیں اور دوسروں کو پڑھا بھی سکتے ہیں ، قرآن پاک سیکھنا اور سکھانا بہت ثواب کا کام ہے جیسا کہ حدیث پاک میں ہے: ”تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔“(لبخاری، 3/410،حدیث 5027)تو ہمیں چاہیے کہ مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھیں اور اگر قرآن پڑھنا آتا ہے تو دوسروں کو پڑھائیں اور ڈھیروں ثواب پائیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!شَیْخِ طریقت،اَمیرِ اَہلسُنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادِرِی رَضَوِی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رِسالے”ابُوجہل کی موت“صَفْحہ نمبر21 سے