Khai Walon Ka Waqia

Book Name:Khai Walon Ka Waqia

آزمائش پیاروں پر آتی ہے

حضرت اَنَس رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے،رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:بڑا ثواب ،بڑی مصیبت کے ساتھ ہے اور جب اللہ پاک کسی قوم سے مَحَبّت فرماتا ہے تو انہیں  آزمائش میں  مبتلا کرتا ہے، پس جو اس پر راضی ہوا اس کے لئے اللہ پاک  کی رضا ہے اور جو ناراض ہوا اس کے لئے ناراضی ہے۔([1])

آزمائش آنا بھی رحمت ہے

پیارے اسلامی بھائیو! یہاں ایک وضاحت کر دُوں؛ دُنیا میں اَہْلِ ایمان پر جو مشکلات اور آزمائشیں آتی ہیں، یہ بھی اَصْل میں اللہ پاک  کی رحمت ہے۔ اس تعلق سے ایک ایمان افروز روایت سنیئے! منقول ہے: دو فرشتے تھے، ایک فرشتہ آسمان سے زمین کی طرف آ رہا تھا، دوسرا فرشتہ زمین سے آسمان کی طرف جا رہا تھا، دونوں کی آپس میں مُلاقات ہوئی، ایک فرشتے نے دوسرے سے پوچھا: آپ کہاں سے آ رہے ہیں؟ دوسرے نے بتایا: فُلاں شہر میں ایک غیر مُسْلِم رہتا ہے، وہ بہت بیمار تھا، اُس کا آخری وقت بس آنے ہی والا تھا، اس غیر مسلم نے دُنیا میں جتنے اچھے کام کئے تھے، ان سب کا بدلہ اسے دُنیا ہی میں دِیا جا چکا تھا (لہٰذا آخرت کے لئے اس کی کوئی اچھائی باقی نہیں تھی، جس کے بدلے اسے قیامت میں کوئی نعمت ملتی) ہاں! بَس ایک اچھائی باقی تھی۔ زِندگی کی ان آخری گھڑیوں میں اس غیر مسلم کو مچھلی (Fish) کھانے کی خواہش ہوئی، چنانچہ مچھلی تلاش کی گئی مگر پُورے شہر میں کہیں مچھلی نہ مِلی، مجھے اللہ پاک نے حکم دیا کہ اُس کے لئے مچھلی کا انتظام کر دُوں تاکہ اس کی وہ جو ایک اچھائی باقی ہے، اس


 

 



[1]...ابنِ ماجہ، کتاب الفتن، باب الصبر علی البلاء،صفحہ:651،حدیث:4031۔