Book Name:Khai Walon Ka Waqia
کی ضمانت دیتا ہے ۔آخری نبی، مکی مَدَنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: کُلُّ الْمُسْلِمِ عَلَی الْمُسْلِمِ حَرَامٌ دَمُہٗ وَمَالُہٗ وَعِرْضُہٗ یعنی ہر مسلمان کا خون ،مال اور عزت دوسرے مسلمان پر حرام ہے۔([1])
مشہور مُفَسِّر قرآن حضرت مفتی احمد یار خان رحمۃُاللہ علیہ اِس حدیثِ پاک کے تحت لکھتے ہیں:کوئی مسلمان کسی مسلمان کا مال بغیر اس کی اجازت نہ لے ، کسی کی بے عزتی نہ کرے، کسی مسلمان کو ناحق اور ظُلمًا قتل نہ کرے کہ یہ سب سخت جُرْم ہیں۔([2])
(3):مچھلی نے انگوٹھا کاٹا
پیارے اسلامی بھائیو!دوسروں کو تکلیف دینا اتنا سخت گُنَاہ ہے جس سے اللہ پاک کا غضب جوش پر آ جاتا ہے اور بعض اوقات اس خطرناک گُنَاہ کی سزا دُنیا میں بھی دے دی جاتی ہے۔ حضرت امام محمد بن احمد ذَہبی رحمۃُاللہ علیہ لکھتے ہیں: کسی بزرگ نے ایک شخص کو دیکھا جس کا بازو کندھے سے کاٹا ہوا تھا اور وہ آواز لگا رہا تھا کہ جس نے مجھے دیکھا وہ ہرگز کسی پر ظلم نہ کرے۔میں نے اس سے ماجرا پوچھا تو وہ کہنے لگا:میرا معاملہ بڑا عجیب و غریب ہے ، میں بدمعاشوں کا ساتھی تھا ،ایک دن میں نے ایک مچھیرے سے مچھلی چھینی اور گھر کی طرف چل دیا،راستے میں مچھلی نے میرا انگوٹھا چبا ڈالا،جیسے تیسے میں گھر پہنچا اور مچھلی کو ایک طرف ڈال دیا ۔انگوٹھے کے درد اور تکلیف کی وجہ سے میں ساری رات سو نہ سکا ۔ صبح ہوئی، میں طبیب (Doctor)کے پاس گیا اور اسے اپنا زخمی ہاتھ دکھایا ۔ اس نے بتایا کہ انگوٹھا کاٹنا پڑے