Book Name:Teen Dost
توبہ کرنے والا خوش نصیب، گناہوں کی معافی کے ساتھ ساتھ دیگر فضائل مثلاً اِنعاماتِ جنت کابھی مستحق ہوجاتا ہے ۔پارہ: 28، سورۂ تحریم کی آیت:8میں ہے :
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا تُوْبُوْۤا اِلَى اللّٰهِ تَوْبَةً نَّصُوْحًاؕ-عَسٰى رَبُّكُمْ اَنْ یُّكَفِّرَ عَنْكُمْ سَیِّاٰتِكُمْ وَ یُدْخِلَكُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُۙ- (پارہ:28، التحریم:8)
تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان:اے ایمان والو!اللہ کی طرف ایسی توبہ کرو جس کے بعد گناہ کی طرف لوٹنا نہ ہو، قریب ہے کہ تمہارا رب تمہاری برائیاں تم سے مٹا دے اور تمہیں ان باغوں میں داخل کر دے جن کے نیچے نہریں رواں ہیں۔
پیارے اسلامی بھائیو! !سچی توبہ کی صِرْف تین شرائط (Three Conditions)ہیں : (1):گناہ کو اللہ پاک کی نافرمانی سمجھ کر اس پر شرمندہ ہو (2):آئندہ وہ گُنَاہ نہ کرنے کا پکّا ارادہ کرے اور(3):اس گناہ کی تلافی کرے (مثلاً *نمازیں قضا کی تھیں تو اب حساب لگا کر ادا کرے *کسی مسلمان کو بلااِجازتِ شرعی تکلیف دی تھی تو اس سے معافی مانگے *کسی کا قَرْض دبا لیا تھا تو واپس کرے اور معافی بھی مانگے ) ([1])
(2): اللہ پاک کا ذکر کرنا
پیارے اسلامی بھائیو!اللہ پاک کا ذکر کرنا بھی ایسی آسان عبادت ہے کہ اُسے انسان تھوڑی سی توجُّہ سے کسی بھی وَقْت اَنجام دے سکتا ہے۔اس کے فضائل اور فوائد (Benefits)