Book Name:Teen Dost
آسانی سے اپنا کر اپنی زندگی کا زیادہ تر حصَّہ نیکیوں میں گزار سکتے ہیں۔ اگر ہم ذرا سی تَوَجُّہ کریں، اپنا ذہن بنائیں تو اِنْ شَآءَاللہُ الْکَرِیْم!بہت آسانی سے قبر و آخرت کی تیاری کر سکتے ہیں۔ مکتبۃ المدینہ کی ایک کتاب ہے: آسان نیکیاں۔ یہ کتاب مکتبۃ المدینہ سے طلب کیجئے! یا دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.Dawateislami.net سے مفت ڈاؤنلوڈ کر لیجئے! اسے پڑھیئے اور اس میں لکھی گئی آسان نیکیاں اپنانے کی کوشش کیجئے۔اِنْ شَآءَاللہُ الْکَرِیْم! بہت برکتیں نصیب ہوں گی۔
آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم رَجَب کے روزے رکھتے
اے عاشقانِ رسول ! رجب شریف کی اہم ترین عبادت روزے رکھنا ہے۔حضرت عُرْوَہ بن زبیر رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے حضرت عبد اللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ عنہما سے پوچھا: کیا اللہ پاک کے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم رجب شریف میں روزہ رکھتے تھے؟ فرمایا: ہاں! (روزے بھی رکھتے تھے) اور اسے اہمیت (Importance) بھی دیتے تھے۔ ([1])
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!نیک نمازی بننے، گناہوں سے بچنے اور نیکیوں کا جذبہ پانے کیلئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے ساتھ وابستہ ہو جائے !12دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے!”72نیک اعمال“ پر عمل اور مدنی قافلوں میں سفر کیجئے۔ اِنْ شَآءَاللہُ الْکَرِیْم! دنیا و آخرت کی بے شمار برکتیں نصیب ہوں گی۔شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ