Teen Dost

Book Name:Teen Dost

کے عطا کردہ 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر 5 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے پانچوں نمازوں کے بعد کم از کم ایک ایک بار آیۃ الکرسی، سورہ اخلاص اور تسبیح فاطمہ پڑھی؟ اگر ہم ذَرا سی توجہ کریں اور اس نیک عمل پر عمل کریں تو ہمیں بہت آسان نیکیاں کرنے کا، ہر نماز کے بعد ذکر اللہ کرنے کا موقع مل جائے گا۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا:مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے مَحبّت کی اس نے مجھ سے مَحبّت کی اور جس نے مجھ سے مَحبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])

اچھی صحبت کے مدنی پھول

پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!اچھی صحبت کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے: (1) فرمایا:’’اَلْمَرْءُ مَعَ مَنْ اَحَبَّ‘‘یعنی انسان اس کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت کرے۔(صحیح مسلم، کتاب البر۔۔۔الخ، باب المرء مع من احب،ص ۱۰۸۸،حدیث:۶۷۱۸)(2)فرمایا:’’اَلْمَرْءُ عَلیٰ دِیْنِ خَلِیْلِہِ فَلْیَنْظُرْ اَحَدُ کُمْ مَنْ یُّخَالِلُ‘‘یعنی  آدمی اپنے دوست کے دین اور اس کے طور طریق پر ہوتا ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ وہ دیکھے کہ کس سے دوستی رکھتا ہے۔(المسند لامام احمد بن حنبل، مسند ابی ہریرۃ،۳/۲۳۳، حدیث:۸۴۲۵)


 

 



[1]...تاریخ  مدینہ دمشق، جلد:9، صفحہ:343۔