Book Name:Teen Dost
(4): دُرودِ پاک پڑھنا
پیارے اسلامی بھائیو! ایک آسان تَرِین نیکی درودِ پاک کی کَثْرت بھی ہے۔ درودِ پاک *برکتیں لوٹنے*درجات بلند کروانے*ایمان مضبوط کرنے *اور اللہ و رسول کا قُرْب حاصِل کرنے کا بہترین ذریعہ (Source)ہے۔ اُٹھتے بیٹھتے ، چلتے پھرتے ، دن ہو یا رات زبان پر درودِ پاک کے نذرانے سجاتے رہنے کی عادَت بنا لیجئے! اِنْ شَآءَاللہُ الْکَرِیْم! بہت برکتیں نصیب ہوں گی۔
مدنی پنج سورہ میں ہے: (1):دُرُود شریف پڑھنے سے اللہ پاک کے حُکْم کی تعمیل ہوتی ہے(2):ایک مرتبہ دُرُود شریف پڑھنے والے پر 10رَحمتیں نازل ہوتی ہیں (3):اس کے 10دَرَجات بلند ہوتے ہیں (4):اس کے لئے 10نیکیاں لکھی جاتی ہیں (5):اس کے 10 گناہ مٹائے جاتے ہیں (6):دُعا سے پہلے دُرُود شریف پڑھنا دُعا کی قَبُولِیَّت کا ذریعہ ہے۔
سُبْحٰنَ اللہ! اندازہ کیجئے! درودِ پاک کی کیسی کیسی برکتیں ہیں، یہ تو ابھی درودِ پاک کی برکات میں سے صِرْف چند ایک برکات کاذِکْر کیا گیا ہے، ورنہ درودِ پاک کی اتنی برکتیں ہیں کہ گنتی میں آتی ہی نہیں ہیں۔ بہت آسان نیکی ہے، ہم اپنا معمول بنا لیں، کوئی وقت مقرر کر لیں، تعداد مقرر کر لیں اور روزانہ بلاناغہ مقررہ وقت پر، مقررہ تعداد میں درودِ پاک پڑھنے کی عادَت بنائیں، اس کے عِلاوہ بھی چلتے پھرتے درودِ پاک پڑھتے رہا کریں، اللہ پاک نے چاہا تو دُنیا و آخرت کے ہر میدان میں کامیابی نصیب ہو گی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! اس کے عِلاوہ اور بھی بہت ساری آسان نیکیاں ہیں، جنہیں ہم