Book Name:Teen Dost
نامےسے برائیاں مٹا کران کی جگہ اتنی ہی نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں ۔([1])
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
(3) :تلاوت کرنا
پیارے اسلامی بھائیو!قرآنِ مجید فُرقانِ حمید اللہ پاک کا عطا کردہ ایسا عظیم الشان اِنعام ہے جس کودیکھنا، پڑھنا، سننا ، سمجھنا، اس پر عمل کرنا اور اپنے پاس رکھنا سب نیک کام ہیں ۔ قرآنِ پاک کا ایک حَرْف پڑھنے پر 10نیکیوں کا ثواب ملتا ہے ، چُنانچِہ نبی کریم صَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا فرمان ہے: جو شخص اللہ پاک کی کتاب کا ایک حَرْف پڑھے گا، اُس کو ایک نیکی ملے گی جو 10کے برابر ہوگی۔ میں یہ نہیں کہتا کہ الٓمّٓایک حَرْف ہے، بلکہ اَلِف ایک حَرْف ، لام ایک حَرْف اور میم ایک حَرْف ہے۔([2])
پیارے اسلامی بھائیو! ذراغورکیجئے کہ جو خوش نصیب صِرْف الٓمّٓکی تلاوت کرے تو اس کے اعمال نامے میں چند سیکنڈ میں 30 نیکیوں کا اِضافہ ہوجاتا ہے تو قرآن پاک کی ایک سُورت یا ایک رُکوع پڑھنے کا کتنا ثواب ملے گا!ہر اسلامی بھائی کو چاہئے کہ روزانہ کچھ نہ کچھ مِقدار میں قرآن پاک کی تلاوت ضرور کرے ، زیادہ نہ سہی روزانہ کم از کم تین آیات مع ترجمہ کنزالایمان وتفسیر خزائن العرفان یا صراط الجنان پڑھنے کا ہی معمول بنا لے تو اِنْ شَآءَاللہُ الْکَرِیْم! ہرروز اس کے اعمال نامے میں سینکڑوں نیکیوں کا اِضافہ ہوتا رہے گا ۔