Book Name:Faizan e Syeda Khatoon e Jannat
قافلوں میں سفر کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس کی بےشُمار برکتیں نصیب ہوں گی۔شیخ طریقت امیر اہلسنت کے عطا کردہ ”72 نیک اعمال“ میں سے ایک نیک عمل نمبر 22 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے اپنے گھر کے جھروکوں (یعنی باہر دیکھنے کے لئے رکھی گئی کھڑکیوں) سے (بلا ضرورت) باہر نیز کسی اور کے دروازوں وغیرہ سے اُن کے گھروں کے اندر جھانکنے سے بچنے کی کوشش کی؟ یہ نیک عمل بھی پڑوسیوں اور مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت کا ضامن ہے نیز اس پر عمل کی برکت سے ہم بہت سے گناہوں سے بھی بچ سکتے ہیں۔ نیک اعمال پر خود بھی عمل کیجئے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! آئیے! سیِّدہ فاطمۃ الزہراء رَضِیَ اللہُ عَنْہَا کے فَقْر، سخاوت اور خیر خواہی کی ایک اَور حِکایت سنتے ہیں: تفسیر خزائِنُ العرفان میں ہے: ایک مرتبہ حسنین کریمین رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا بیمار ہوئے تو حضرت علی المرتضیٰ، حضرت فاطمۃ الزہراء اور ان کی ایک کنیز حضرت فِضَّہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمْ، ان تینوں ذِی قَدْر حضرات نے مَنَّت مانی کہ اللہ پاک حسنینِ کریمین رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا کو شِفَاعطا فرمائے تو ہم تینوں 3، 3 روزے رکھیں گے، اللہ پاک نے حسنینِ کریمین رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا کو شفا عطا فرمائی، اب حضرت علی المرتضیٰ، حضرت فاطمۃ الزہراء اور ان کی کنیز حضرت فضہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمْ نے مَنَّت پوری کرنے کے لئے روزہ رکھا، حضرت علی المرتضیٰ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ تھوڑے سے جَو لائے تاکہ ان سے روٹی بنا کر افطاری کی جا سکے، حضرت فاطمۃ الزہراء رَضِیَ اللہُ عَنْہَا نے پہلے دِن روٹی بنائی، کھانا رکھا گیا،سورج ڈوبنے کا انتظار ہونے لگا، اتنے میں دروازے پر دستک ہوئی اور ایک مسکین نے صدا لگائی: اے