حضرت سیّدنا  امامِ حسین رضی اللہُ عنہ  سے محبّت کا صلہ

Imam Hussain Ki 5 Khasosiyat O Fazailحضرت سیّدنا  امامِ حسین رضی اللہ عنہ  سے محبّت کا صلہ

ماہنامہ فیضانِ مدینہ فروری 2023

Imam Hussain Ki Nasihatainمحدث ابنِ جوزی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتےہیں : ایک مرتبہ حضرت سیدنا عَمْروبن لیث رحمۃُ اللہ علیہ کے سامنے اُن کی تمام فوج کوجمع کیا گیا ، آپ نے جب اپنی فوج کی یہ کثرت دیکھی تو روپڑےاور دِل ہی دِل میں کہنےلگے ، اے کاش ! امامِ حُسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کےوقت میں وہاں موجود ہوتا اور میرے پاس اِتنی فوج ہوتی تو میں اپنی جان ، شان و شوکت اورساری فوج کو اُن پرقربان کردیتا۔ اُس زمانے کےکسی وَلیُّ اللہ کو خواب میں اللہ کریم کے آخری نبی ، محمدِ عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی زیارت ہوئی توآپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا : عَمْرو بن لیث سےکہہ دو کہ اُس کےدل میں جوخیال آیا ہےہمیں اُس کی خبر ہے اورہم نے اُس کےاِرادےکوقبول کرلیاہے ، اللہ کریم تمہیں اِس ارادےاور خیال پر اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ جب خواب دیکھنےوالےنےحضرت سیدناعَمرو بن لیث  رحمۃُ اللہ علیہ  کویہ خوش خبری سنائی تو وہ خوشی سے جُھوم اُٹھے اور اُن کی آنکھوں سےآنسوؤں کی جھڑی لگ گئی۔(بستان الواعظین ، ص240)

اے عاشقانِ امامِ حسین ! شعبانُ المعظم کا مہینا سُلطانِ کربلا ،  سیِّدُالشُّہداء ،  حضرتِ سیِّدُنا امامِ حسین  رضی اللہ عنہ  کی ولادتِ مبارکہ کا مہینا ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ کی وِلادت  ہجرت کے چوتھے سال 5شعبانُ  المعظم کو مدینۂ منورہ میں ہوئی۔ نانا جان حضور نبیِّ رحمت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے آپ کا نام  ’’حُسین “ اور ’’شبیر ‘‘رکھا اور آپ کو اپنابیٹا فرمایا۔(اسد الغابہ 2 / 25 ، 26)

آپ رضی اللہ عنہ کی مبارک سیرت ، کرامات اور فضائل کے بارے میں جاننے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کے دو رسائل ” فضائل امامِ حسین “ اور ” امامِ حُسین کی کرامات “ آج ہی حاصل کیجئے یا  دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤنلوڈ کیجئے ۔


Share

Articles

Comments


Security Code