نظر اتارنے کے دو روحانی علاج

وظائف

ماہنامہ فیضانِ مدینہ فروری2023ء

نظر اتارنے کے دو روحانی علاج

 ( 1 ) بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط سات بار ، ایک مرتبہ آیۃُ الکرسی ، تین مرتبہ سُوْرَۃُ الْفَلَق ، تین مرتبہ سُوْرَۃُ النَّاس  ( فلق اور ناس کے قبل ہر بار پوری بِسمِ اللہ پڑھنی ہے )  اوّل آخر ایک باردُرُودِ پاک پڑھ کر تین عدد سُرخ مِرچوں پر دَم کیجئے۔ پھر اِن مرچوں کو مریض کے سَر کے گِرد 21بارگھما کر چولہے میں ڈال دیجئے۔ اِنْ شَآءَاللہ الکریم نظرکا اثردُور ہوجائے گا۔

 ( 2 ) تین مرتبہ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط پڑھ کر سات مرتبہ یہ دعا : اَللّٰهُمَّ اَذْهِبْ حَرَّهَا وَبَرْدَهَا وَوَصَبَهَا پڑھ کرجس کو نظر ہو اس پر دَم کیجئے ، اِنْ شَآءَاللہ الکریم نظر اُتر جائے گی۔ ( بیمارعابد ، ص44 )

بچے کی ذہنی کمزوری کا روحانی علاج

بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط 786 بار  ( اوّل آخر تین بار درود شریف )  پڑھ  ( یا پڑھوا ) کر ایک بوتل پانی پر دَم کرکے رکھ لیجئے اور وہ پانی روزانہ صبح نَہار منہ اور سوتے وقت بچے کو پلاتے رہئے ، ضرورتاً دوسرا پانی ملاتے رہئے۔ اِنْ شَآءَ اللہ الکریم ذِہن روشن ہو جائے گا۔ ( مدّت : تا حصولِ مراد )  ( بیمارعابد ، ص43 )

قوّتِ حافِظہ کے لئے

رات کو سوتے وقت ” یَاذَاالْجَلَالِ وَ الْاِکْرَامِ “ تین مرتبہ پڑھ کر 3 باداموں پر دَم کیجئے ، ایک بادام اُسی وقت ، ایک صُبح نَہارمُنہ اور ایک دوپَہر کے وَقت کھایئے۔ والدین بھی یہ عمل کرکے بچّوں کو کھلا سکتے ہیں۔ ( مُدّت21دن ) ( بیمارعابد ، ص41 )


Share