داڑھ کے درد کا علاج

وظائف

ماہنامہ مئی 2021ء

داڑھ کے درد کا علاج

 “ یَااللہُ “ 7بار کاغذ پر لکھ (یا لکھوا) کر تعویذ کی طرح لپیٹ کر (بہتر یہ ہے کہ پلاسٹک کوٹنگ کرکے) داڑھ کے نیچے دبانے سے اِنْ شآءَ اللہ داڑھ کا درد دُور ہوجائے گا۔ (رسالہ : بیمار عابد ، ص30)

دانت کے درد کا دیسی نسخہ

مَسُوڑھوں میں درد یا سُوجن ہو ، پیپ آتی ہو تو تقریباً5 گرام پھٹکری کو ایک گلاس پانی میں گرم کرلیجئے اور جب پھٹکری پگھل کر پانی میں گھل جائے تو اس کو دانتوں اور مسوڑھوں پر مَل لیجئے مَسُوڑھوں میں درد یا سوجن ہو یا پیپ آتی ہو ، اِنْ شَآءَاللہ فائدہ ہو جائے گا۔ (رسالہ : بیمار عابد ، ص30)

نوٹ : یہ علاج اپنے طبیب (ڈاکٹر) کے مشورے سے کیجئے۔

خاوَند کو نیک نمازی بنانے کے لئے

خاوَند گھر میں لڑتا جھگڑتا رہتا ہو تو بیوی ہر بار بِسْمِ اللہ کے ساتھ گیارہ مرتبہ “ سُورۂ فاتِحَہ “ پڑھ کر پانی پر دَم کرے ، پھر اپنے خاوَند کو پلائے ، اِنْ شآءَ اللہ وہ نیکی کے راستے پر آجائے گا۔

نوٹ : شوہر بلکہ کسی کو بھی اس عمل کا پتا نہ چلے ورنہ غلط فہمی کے سبب پریشانی ہو سکتی ہے ، جب جب موقع ملے یہ عمل کر لیا جائے ، دَم کیا ہوا پانی کولر میں موجود پانی میں بھی ڈالا جا سکتا ہے ، بے شک خاوَند کے علاوہ اور افرادِ خانہ بھی اُس میں سے پئیں ، ضرورتاً دوسرا پانی کولر میں ڈالتے رہیں۔ (رسالہ : بیمار عابد ، ص40بتغیر)

حافظہ مضبوط کرنے کا نسخہ

ایک پاؤ گُل قَند میں50گرام ایرانی بادام کوٹ کر شامل کرکے رکھ لیجئے اور روزانہ صبح دودھ کے ساتھ دو چمچ استعمال کیجئے اِنْ شآءَ اللہ حافظہ مضبوط ہو گا۔ (دودھ پیتا مدنی منا ، ص37)

نوٹ : یہ علاج اپنے طبیب (ڈاکٹر) کے مشورے سے کیجئے۔


Share