دین و دنیا کی معرفت

وظائف

ماہنامہ فیضانِ مدینہ مئی 2025ء

یرقان (Jaundice) سے حفاظت کا تعویذ

مکمل سورۃُ البَیِّنۃ لکھ کر تعویذ بنا کر گلے میں پہنا دیجئے اِن شآءَ اللہُ العزیز یرقان جاتا رہے گا۔ (بیمار عابد، ص 29)

آنکھ کے درد سے حفاظت کا عمل

بزرگوں نے فرمایا ہے کہ فجر کی سنّتوں اور فرض کے درمیان میں 41 بار  سورۂ فاتحہ پڑھ کر مریض پر دم کرنے سے آرام ہوجاتا ہے  اور آنکھ کا درد بہت جلد اچّھا ہوجاتا ہے اور اگر اتنا پڑھ کر اپنا تھوک آنکھوں میں لگا دیا جائے تو بہت مفید ہے۔( مدنی پنج سورہ ، ص 19)

دین و دنیا کی معرفت

یَا عَلِیْمُ

جو کوئی اس اسم کو بہت پڑھے گا اللہ پاک اس کو دین و دنیا کی معرفت عطا فرمائے گا۔ اِن شآءَ اللہ (مدنی پنج سورہ ، ص 249)

حاکم یا افسر مہربان ہوگا

یَا بَاعِثُ

  جو کوئی 7 بار پڑھ کر اپنے اوپر پھونکے اور حاکم کے روبرو  جائے  اِن شآءَ اللہ حاکم مہربان ہو۔ (مدنی پنج سورہ ، ص 253)


Share