
وظائف
ماہنامہ فیضانِ مدینہ اپریل 2025
ہر بیماری کے علاج کے لئے
جس پر کسی نے جادو کروایا ہو وہ شخص،بیری کے 7 سبز پتّے لے کر انہیں دو پتھروں کے درمیان(مَثَلًا پتّھر کی سِل پر رکھ کر دوسرے پتھر سے)کُوٹ لے،پھر انہیں پانی میں ملا کر آیۃُ الکرسی اور چار قُل پڑھ کردم کرے،پھراس پانی سے 3 گھونٹ پی کربقیہ سے غسل کر ے تو اِنْ شآءَ اللہُ الکریم اس سے بیماری دُور ہو جائے گی۔یہ عمل اُس شخص کے لئے (بھی) انتہائی مفید ہے جسے (جادو کے ذَرِیعے) بیوی سے روک دیا گیا ہو۔ (جامع معمر بن راشد مع مُصَنَّف عَبْد الرَّزاق، 10/77، رقم:19933-نیکی کی دعوت، ص306)
سوتے وقت ڈراؤنے خواب اور جِنّ وغیرہ سے حفاظت
سوتے میں کوئی چیز تنگ کرتی ہو یا نیند نہ آتی ہو،ڈراؤنے خواب آتے ہوں، نیند میں جسم پر وَزن پڑتا ہویا ایسا محسوس ہوتا ہو جیسے کوئی دبوچ رہا ہے نیز جنّ،جادو وغیرہ بلا وآفت سے حفاظت کے لئے سوتے وقت عُمر بھر روزانہ بلا ناغہ یہ عمل کیجئے:
دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیاں پھیلاکر تینوں قُلْ شریف
(یعنی سُوْرَۃُ الْاِخْلَاص، سُوْرَۃُ الْفَلَق اور سُوْرَۃُ النَّاس)
ایک ایک بار پڑھ کر ان پر دَم کر کے سر، چہرے، سینے اور آگے پیچھے جہاں تک ہاتھ پہنچیں سارے بدن پر پھیریئے۔ پھر دوبارہ، سہ بارہ (یعنی تیسری بار) اِسی طرح کیجئے۔ اِنْ شَآءَاللہُ الکریم اِس کا فائد ہ خود ہی دیکھ لیں گے۔(بیمار عابد، ص27)
(نوٹ: وظیفہ کے اول آخر تین تین بار دُرود شریف پڑھنا ہے)
چوری اور اچانک موت سے حفاظت
بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم
21بار اگر رات کو سوتے وقت پڑھ لیں
تو اِنْ شَآءَ اللہُ الکریم مال و اَسباب چوری سے محفوظ رہیں گے اور پڑھنے والے کی مرگِ ناگَہانی (یعنی اچانک موت) سے بھی حفاظت ہوگی۔(جنتی زیور، ص579-مدنی پنج سورہ، ص9)
(نوٹ: وظیفہ کے اول آخر تین تین بار دُرود شریف پڑھنا ہے)
روحانی علاج اور استخاره
الحمدُلله عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی کا شعبہ ”روحانی علاج اور استخارہ“ کے تحت
جادو کا توڑ، جنات کے شر، نظرِبد، نافرمان اولاد ،بے اولادی، رشتوں میں رکاوٹ، گھریلو ناچاقی، کاروباری بندش اور ہر قسم کی بیماری اور مسائل کے حل کےلئے اب فیس بک کے ذریعے بھی استخارے اور روحانی علاج کئے جاتے ہیں ۔
وزٹ کیجئے:
https://www.facebook.com/RohaniIlajistikhara
نوٹ: اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اس پیج کو لائیک اور شیئر بھی کیجئے ۔
Comments