اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے / ام عطار کے لئے ایصال ثواب

علما و مشائخ کی خدمات میں حاضری: دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء والمشائخ اور دیگر ذمّہ داران نے گزشتہ ماہ جن عُلَما و مشائخ کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے آگاہ کیا۔ ان میں سے چند کےنام درج ذیل ہیں:مولانا محمد نوید قادری(جامع مسجد کوبلنز جرمنی) ٭حضرت مولانا قاری محمد طیب نقشبندی(جامعہ رسولیہ اسلامک سینٹر، مانچسٹر، یوکے) ٭مولانا شمیم اشرف الازہری(پورٹ لوئیس، ماریشس) ٭مفتی قمرالحسن بستوی (قاضی و چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی، ساؤتھ امریکہ) ٭شیخ صادق صائم (جامعۃ القادریہ ام درمان، سوڈان) ٭مولانا صغیر احمد جوگھنپوری (بانی الجامعۃ القادریہ بریلی شریف ہند) ٭مولانا عاقل مصباحی (صدر مدرّس منظرِ اسلام بریلی شریف) ٭مولانا شمس مصباحی(صدر مدرس الجامعۃ القادریہ بریلی شریف ہند) ٭مفتی عبداللطیف ثقافی(بانی ادارہ تزکیۃ السنیۃ، دارَو،ہند) ٭مولانا سیّد ازہر شاہ ہمدانی(دارالعلوم قمرالاسلام باب المدینہ کراچی) ٭مولانا قاضی ارشاد الحق حقانی(دارلعلوم اسلامیہ حقانیہ راولپنڈی) ٭مولانا واجد نور قادری (جامع مسجد انوارِ مدینہ مری) ٭مولانا جنید رضا قادری(جامعہ انوارُ الحدیث داؤد خیل) ٭مولانا پروفیسر انوارحنفی (کوٹ رادھا کشن مرکزالاولیا ءلاہور) ٭مولانا محمود رضوی(انوارِ مدینہ مسجد مندہ خیل میانوالی) ٭پیر سید محمد نواز شاہ قادری (آستانۂ عالیہ قادریہ پنن وال شریف پنڈ دادنخان) ٭صاحبزادہ جنید قادری(مانکی شریف نوشہرہ)۔مدنی مراکز اور جامعاتُ المدینہ میں شخصیات کی آمد:مولانا قاری محمد طیب نقشبندی(جامعہ رسولیہ اسلامک سینٹر مانچسٹر یوکے) کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ راچڈیل (یوکے) ٭شیخ فادی زوبع شافعی(شام)کی جامعۃُ المدینہ اسٹیچ فورڈ(یوکے) ٭حضرت مولانا ڈاکٹر ظفر اقبال جلالی (پرنسپل جامعہ اسلام آباد)کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ و جامعۃُ المدینہ اسلام آباد ٭مولانا محمدعرفان القادری (جامعہ فضل حق کریموی للبنات فتح جنگ)کی مدنی مرکز فیضان ِمدینہ و جامعۃُ المدینہ فتح جنگ ٭مولانا محمد اشرف رضوی(آستانۂ عالیہ سمندری شریف) کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ و جامعۃُ المدینہ گجرانوالہ جبکہ ٭حضرت مولانا ثاقب رضا مصطفائی کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ و جامعۃُ المدینہ نورانی مسجد کوئٹہ تشریف آوری ہوئی۔ ٭9 نومبر 2017ء بروز جمعرات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ نورانی مسجد کوئٹہ میں ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں مولانا محمدجان قاسمی (جامعہ انوار باہو کوئٹہ)،مولانا پیر سیّد اقبال شاہ (جامعہ سلطانیہ کوئٹہ)،حضرت مولانا صاحبزادہ مختار احمد حبیبی (جامعہ اسلامیہ نوریہ کوئٹہ) اورمولانا محمد عاقل باروی (خطیب جامع مسجد پولیس لائن کوئٹہ) سمیت 14 علمائے کرام  دامت فیوضھم نے قدم رنجہ فرمایا۔ ٭مدنی مرکزفیضانِ مدینہ(اسپین)میں عبدالرزاق (پاکستانی کرکٹر)کی حاضری ہوئی جہاں انہوں نے مدنی حلقے میں شرکت کی۔ ٭مجلس رابطہ برائے تاجران کے تحت طارق روڈ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسلم بھٹی اور دیگر شخصیات کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی)حاضری ہوئی جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرکے خدماتِ دعوتِ اسلامی سے آگاہی حاصل کی۔ ٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ زَم زَم نگر حیدر آباد میں بھی تاجروں کی آمد ہوئی جنہیں مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔شخصیات سے ملاقات :دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ کے مبلغین نے جن شخصیات ( VIPS) سے مل کر نیکی کی دعوت اور کُتُب و رسائل پیش کئے ان میں سے چند یہ ہیں: ڈاکٹر غوث محمد نیازی(سینیٹر)٭عبدالرزاق ملک(میئر سردار آباد  فیصل آباد) ٭محمد امین بٹ (ڈپٹی میئر سردار آباد فیصل آباد) ٭تبریز مری (اسسٹنٹ کمشنر دارالسلام ٹوبہ) ٭محمدندیم محبوب(کمشنرسرگودھا) ٭ڈاکٹر اختر اقبال سیال (RPOسرگودھا) ٭سہیل احمد چودھری(DPOسرگودھا) ٭میرجان محمد بگٹی(قبائلی شخصیت ڈیرہ بگٹی بلوچستان) ٭جلال خان کلپر بگٹی(قبائلی شخصیت ڈیرہ بگٹی بلوچستان) ٭طارق الٰہی(DPOجعفر آباد بلوچستان) ٭کیپٹن اعظم سلیمان(ہوم سیکریٹری پنجاب) ٭حاجی حبیبُ الرحمن (سابقہIGپنجاب) ٭چودھری انوار الحق(سابقہ اسپیکر کشمیر اسمبلی) ٭امتیاز احمد(کمشنر راولا کوٹ،کشمیر) ٭جوّاد خالد (ایڈووکیٹ سپریم کورٹ) ٭محمد بخش بگٹی(چیئرمین میونسپل کمیٹی سوئی،بلوچستان) ٭راجہ خرم شہزاد(ڈپٹی کمشنر لودھراں) ٭مستنصر فیروز ملک (DPO چنیوٹ)۔ قومی اسمبلی کے ممبران: ٭محسن شاہنوازرانجھا(وفاقی وزیر قانون و انصاف) ٭شیخ آفتاب احمد ٭ناصر بوسال ٭برجیس طاہر اور سید عمران شاہ۔پنجاب اسمبلی کے ممبران: ڈاکٹر سکندر میندھرو (صوبائی وزیرِ اوقاف و مذہبی امور) ٭ڈاکٹر مختار بھرتھ (صوبائی وزیر برائے پاپولیشن) ٭ملک آصف بھاء (صوبائی وزیر برائے فشریز) ٭محسن اشرف ٭افضل ساہی ٭ملک وحید ٭خالدسرگانہ ٭چودھری اقبال گجر ٭عبدالرزاق ڈھلوں ٭ثقلین سِپرا ٭عمران قادری ٭نواز ملک ٭امجد علی جاوید اور زعیم قادری ۔

٭کیرانوالہ شریف (نزدلالہ موسیٰ ضلع گجرات) پنجاب میں واقع جامعہ عربیہ غوثیہ کے ناظم حضر ت مولانا علی عباس قادری کے والدِ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے منعقِدہ اجتماع میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا،علمائے کرام اور دیگر اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد


Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے / ام عطار کے لئے ایصال ثواب

اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنّت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرَّحمٰن کے عرس مبارک کے موقع پر صفر المظفر1439ھ کی پچیسویں(25ویں) شب یعنی 14نومبر 2017ء بروز منگل نمازِ عشا کے بعد عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) میں نگرانِ شوریٰ حضرت مولانا ابوحامدمحمد عمران عطّاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی ہمراہی میں ”جلوسِ رضا“نکالا گیا۔بعد اَزاں فیضانِ مدینہ کے وسیع و عریض صحن میں مدنی چینل کے مقبول سلسلے ”فیضانِ اعلیٰ حضرت “میں ذوقِ نعت کا فائنل منعقد کیا گیا جس میں نگرانِ شوریٰ نے بیان فرمایانیز سلسلے کے اختتام پرشُرَکا کے لئے لنگرِ رضویہ کا اہتمام بھی کیا گیا ٭25 صفر المظفر بروز بدھ مختلف جامعاتُ المدینہ میں عرسِ اعلیٰ حضرت کے سلسلے میں حسنِ قرأت اور ذہنی آزمائش کے مقابلے نیز سنّتوں بھرے بیانات کی ترکیب ہوئی٭پاکستان میں جامع مسجد اکبری ( زَم زَم نگر حیدرآباد)،گکھڑمنڈی(ضلع گوجرانوالہ) اور مغلپورہ (مرکزالاولیاء  لاہور ) اورمتعدد دیگر مقامات جبکہ بیرونِ پاکستان مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سیکرامینٹو(کیلی فورنیا،امریکہ)، برمنگھم(یوکے)، ہانگ کانگ، ملائیشیا اورماریشس میں  بھی عرسِ اعلیٰ حضرت کی مناسبت سے سنّتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے۔ ٭بریلی شریف (ہند)میں اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنّت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ  الرَّحمٰن کے عرس مبارک کے موقع پر عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے 40 مدنی قافلے حاضر ہوئے جن کے تقریباً400 شرکا نے عرسِ رضوی کے شرکا میں مدنی کاموں کی دھومیں مچائیں، چندجھلکیاں ملاحظہ فرمائیے: مختلف مساجد میں مدنی قافلے کے جدول(Schedule)کے مطابق ”نماز کے احکام“ اور” سنتیں اور آداب “سے  مدنی تربیت کا سلسلہ رہا ٭زائرین  اسلامی بھائیوں  میں نیکی کی دعوت  اور مزار شریف پر حاضری کے آداب سکھانے کی ترکیب ہوئی ٭ مساجد میں مدنی درس اور سنّتوں بھرے بیانات کا سلسلہ ہوا٭چوک درس تقریباً100 ٭شخصیات کے مدنی حلقے: 20 ٭ عُلَما و مشائخ کے لئے نمائش (Exhibition) منعقدکی گئی جس میں   شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اور المدینۃ العلمیہ  کی تصانیف  کا تعارف پیش کیا گیا ٭ علمائے کرام کی خدمات میں مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 250 بڑی کتابیں تحفۃً پیش کی گئیں جبکہ تقریباً 6000(چھ ہزار)رسائل تقسیم کئے گئے ٭صفر المظفر کی پچیسویں(25ویں) رات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بریلی شریف  (ہند)میں اجتماعِ ذکر و نعت منعقد کیا گیا جس میں رُکنِ  مرکزی مجلس شوری،مبلغِ دعوتِ اسلامی سىد  عارف على عطارى  نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔

 


Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے / ام عطار کے لئے ایصال ثواب

مرکزی مجلسِ شوریٰ کا مدنی مشورہ: عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) میں10تا14نومبر2017ء بمطابق 20تا 24 صَفَرُالْمُظَفَّر 1439ھدعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا مدنی مشورہ ہواجس میں اراکینِ شوریٰ کے علاوہ نگران ِ کابینات،نگرانِ کابینہ اورمختلف مجالس کے پاکستان سطح کے نگران بھی شریک ہوئے۔ اراکینِ شوریٰ کی مدنی کاموں میں شرکت:٭رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی ابورجب محمد شاہدعطّاری نے دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ ُالمدینہ اورمجلس جامعۃُ المدینہ سمیت کم و بیش 13 مجالس کے مدنی مشورےفرمائے٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سردار آباد (فیصل آباد )میں ہونے والے مدنی انعامات کے ذمہ داران  اور سیرانی کابینات کی پاک خورشیدی کابینہ(خانپور،لیاقت پور وغیرہ) کے ذیلی تا کابینہ ذمہ داران کے تربیتی اجتماعات میں مدنی تربیت فرمائی  ٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ زَم زَم نگرحیدرآباد میں مجلس مدنی قافلہ اور مجلس مدنی مذاکرہ کے تربیتی اجتماعات میں مدنی تربیت فرمائی  ٭مرکزی جامعۃ المدینہ  فیضانِ مدینہ سردار آباد(فیصل آباد) میں دورۂ حدیث شریف کے طلبہ کے درمیان مدنی مذاکرے کی دہرائی کا سلسلہ فرمایا،درست جوابات دینے والے طلبۂ کرام کو تحائف بھی دیئے٭شخصیات مدنی حلقے  میں مدنی پھول دیئے اور رسالہ ”بدشگونی“ تقسیم فرمایا۔  ٭رکنِ شوریٰ و نگران عطّاری کابینات حاجی محمد امین عطّاری نے کھارادربابُ المدینہ( کراچی) میں مجلس ذرائع آمد و رفت کے تحت مدنی دورے میں شرکت کی اور بعد نمازِ مغرب سنّتوں بھرا بیان فرمایا٭مبلغِ دعوتِ اسلامی ونعت خواں محمدکامران عطّاری کے ایصالِ ثواب کے لئے تاج مسجدمحمودآبادگیٹ( بابُ المدینہ کراچی)میں مدنی حلقے میں سنتوں بھرا بیان فرمایا ٭ مدنی حلقے میں پاک ایوبی کابینہ(گلبہاراورلیاقت آباد)کے ذمہ داران کی مدنی تربیت فرمائی ٭اقصیٰ مسجد صدر(بابُ المدینہ کراچی)میں مدنی حلقے میں حفّاظِ کرام کو مدنی پھول عطا فرمائے۔٭رکنِ شوریٰ و نگرانِ گیلانی کابینات حاجی محمد رفیع عطّاری نےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان (KPK) میں سنّتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمایا٭جامعۃُ المدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں طلبہ اور دیگر اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول عطا فرمائے٭درہ پیزو میں حاجی عبدالعزیز عطّاری کے گھر جاکر لواحقین سے تعزیت فرمائی٭مدنی مرکزفیضانِ مدینہ ساہیوال (پنجاب) میں استقبالِ ربیعُ الاوّل کے حوالے سے سنّتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمایا۔٭رُکنِ شوریٰ ونگرانِ مجلس تاجران حاجی محمدفاروق جیلانی عطّاری نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ زَم زَم نگر حیدر آباد میں منعقدہ تربیتی اجتماع میں اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت فرمائی، نیز استقبالِ ربیعُ الاوّل کے سنّتوں بھرے اجتماع میں بیان بھی فرمایا اور اسلامی بھائیوں کودھوم دھام سےجشنِ ولادت منانے کی ترغیب دلائی ٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مورو(بابُ الاسلام سندھ) میں منعقدہ مدنی حلقے میں اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول عطا فرمائے٭مجلس ماہی گیر کے تحت کیماڑی( بابُ المدینہ کراچی)سے کشتیوں میں نکالے گئے جلوسِ میلاد میں شرکت فرمائی اور شُرَکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔ ٭رُکنِ شوریٰ ونگران مجلس شعبۂ تعلیم محمد اطہر عطّار ی نے ٭ بابُ المدینہ ( کراچی )کے علاقے منظور کالونی کی خضرا مسجد میں مرحوم انوار رضا عطّاری کے لئے منعقدہ ایصالِ ثواب اجتماع ٭ڈیفنس مرکزالاولیاء لاہور میں منعقدہ شخصیات اجتماع٭مجلسِ تاجران برائے گوشت کے تحت بابُ المدینہ(کراچی)٭مجلس ڈاکٹرز کے تحت شہداد پور(باب الاسلام سندھ) اور٭میمن سوسائٹی زَم زَم نگر حیدر آباد میں ہونے والےسنّتوں بھرے اجتماع میں بیانات فرمائے۔٭رکنِ شوریٰ و نگران مجلس بیرونِ ملک حاجی عبدالحبیب عطّاری نے خزائنُ العرفان مسجد(سولجر بازار،بابُ المدینہ کراچی)میں عرسِ اعلیٰ حضرت اور استقبالِ ربیعُ الاوّل کے سلسلے میں ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع ٭فیضانِ رمضان مسجدڈیفنس فیز 4 بابُ المدینہ (کراچی)میں یومِ رضا کی مناسبت سے منعقدہ سنّتوں بھرے اجتماع ٭اورسردارآباد (فیصل آباد) کے ایک مقامی ہال میں  ہونے والےسنّتوں بھرے اجتماع میں بیانات فرمائے۔٭رکنِ شوریٰ و نگرانِ ہجویری کائنات حاجی یعفور رضاعطّاری نےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن مرکزالاولیاء لاہور میں جامعاتُ المدینہ کے تربیتی اجتماع  اورمدرسۃُ المدینہ سے حفظِ قراٰن کی سعادت پانے والے حفّاظِ کرام کے تربیتی اجتماع میں اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت فرمائی٭ مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ کے بستہ ذمہ داران کی مدنی تربیت فرمائی  ٭بیدیاں روڈ مرکزالاولیاء لاہور کینٹ کے نواحی علاقے تھلہ پنڈ میں مدرسۃُ المدینہ فیضانِ رضا کے افتتاح کے موقع پرشرقپور شریف (پنجاب) میں شخصیات اجتماع، داروغہ والاجلوموڑ (مرکزالاولیاءلاہور)، ہنجروال(مرکزالاولیاءلاہور) اور مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت  مختلف اوقات میں ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماعات میں  بیانات فرمائے ٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن مرکزالاولیاء لاہور میں منعقدہ بزرگ (عمر رسیدہ) اسلامی بھائیوں کےسنّتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمایا اور اپنے ہاتھوں سے انہیں لنگرِ رضویہ پیش کیا ٭29اکتوبر بروز اتوار شیخو پورہ (پنجاب)کے مقامی اسٹیڈیم میں مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ کے تحت دعائے صحت اجتماع میں سنّتوں بھرا بیان فرمایاجس میں ہزاروں اسلامی بھائی شریک تھے٭ مجلس ججزووکلا کےتحت لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں منعقدہ سنّتوں بھرا اجتماع میں بیان فرمایا ٭مرکزالاولیاء لاہور میں واقع ایک نجی کمپنی میں منعقدہ شخصیات مدنی حلقے میں کاروباری شخصیات کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کیا اور ملاقات فرمائی،اس موقع پر شُرَکا میں مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”نماز کے احکام“تقسیم کی گئی۔ ٭رُکنِ شوریٰ ونگران مکی کابینات حاجی محمد اظہر عطّاری نے اسلام آباد میں مجلس ججز و وُکَلا کے تحت اسلام آباد بار ایسوسی ایشن میں سنتوں بھرا بیان فرمایا٭فتح جنگ(پنجاب)میں سابق MPAسردار سلیم حیدر کی والدہ کے لئے ہونے والے ایصالِ ثواب اجتماع جبکہ  کہوٹہ(پنجاب)اورگجرات (پنجاب)میں بھی سنتوں بھرا بیان فرمایا۔٭رکن شوریٰ و نگران مجلس اِزدِیادِ حُب حاجی محمد علی عطّاری نےبابُ المدینہ (کراچی)سے بذریعہ انٹرنیٹ زَم زَم نگر حیدر آباد میں اسلامی بہنوں کےتربیتی اجتماع میں بیان فرمایا ٭مجلس اِزْدِیادِ حُب کے تحت خیر پوراورنواب شاہ(باب الاسلام سندھ)میں منعقدہ مدنی حلقوں میں اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول عطا فرمائے٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ صحرائے مدینہ ٹول پلازہ کراچی میں ہونے والے مدنی حلقے میں محبوبی کابینہ(سہراب گوٹھ، ٹول پلازہ،گڈاپ وغیرہ ) کے ذمہ داران کی مدنی تربیت فرمائی۔٭رکنِ شوریٰ ونگران مجلسِ رابطہ حاجی محمدوقارالمدینہ عطّاری نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گلزارِ طیبہ (سرگودھا)میں مجلس ذرائع آمد ورفت کے ذمہ داران کے مدنی حلقے میں شُرَکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔ ٭رکن شوریٰ ونگران مجلس تجہیز وتکفین حاجی محمدعمادعطّاری مدنینے 29اکتوبر2017ء کو بذریعہ انٹرنیٹ جامعۃُ المدینہ برطانیہ (U.K.) اور ساؤتھ افریقہ کے دورۂ حدیث شریف کے طلبہ کی مدنی تربیت فرمائی۔٭رکنِ شوریٰ و نگران مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں حاجی ابوماجدمحمدشاہد عطّاری مدنی نے ملیر کھوکھراپار( بابُ المدینہ کراچی)میں مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ کے تحت دعا ئے صحت مدنی حلقے میں سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔٭رکنِ شوریٰ و نگران مجلس تراجم  حاجی برکت علی عطّاری نے مجید کالونی( بابُ المدینہ کراچی)میں منعقدہ دعائے صحت مدنی حلقے میں سنّتوں بھرا بیان فرمایا جس کے بعد اسلامی بھائیوں کو فی سبیل اللہ تعویذات ِ عطّاریہ دیئے گئے نیز استخارے کا سلسلہ بھی ہوا۔ ٭رکنِ شوریٰ و نگران مجلس مدرسۃُ المدینہ قاری محمد سلیم عطّاری نے قصبہ گجرات ضلع مظفر گڑھ (پنجاب)میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے لئے لی گئی جگہ پر سنّتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمایا۔٭رکنِ شوریٰ ونگران مجلس مدنی قافلہ حاجی محمد امین قافلہ عطّاری نے مرکزالاولیاء لاہور کی بغدادی مسجد میں”یادِ مدنی قافلہ“اجتماع میں سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ ٭رُکنِ شوریٰ ونگران مجلس مدنی انعامات حاجی محمدمنصور عطّارینےقصور )پنجاب( میں ہونے والے شخصیات اجتماع میں سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مدنی انعامات کا تعارف کروایا اوراسلامی بھائیوں کو ان پر عمل کی ترغیب دلائی۔ مفتی جمیل احمد نعیمی صاحب کی عیادت:دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی عبدالحبیب عطّاری اور حاجی ابوماجدمحمدشاہدعطّاری مدنی نے بابُ المدینہ (کراچی) کے ایک اسپتال میں حضرت مولانا مفتی جمیل احمد نعیمی صاحب کی عیادت فرمائی۔ مدنی حلقے: اَلْحَمْدُ للّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  مختلف اوقات میں مختلف مقامات پر مدنی حلقوں کی ترکیب ہوئی،جن میں عاشقانِ رسول کو نیکی کی دعوت پر مشتمل مدنی پھول پیش کئے گئے، چنانچہ: ٭مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت واپڈا ہاؤس مرکزالاولیاء لاہورکی جامع مسجد میں ٭مرکزالاولیاء لاہور میں واقع ایک نجی انجینئرنگ کمپنی میں ٭مجلسِ تاجران کے تحت مرکزالاولیاء لاہور میں شہزادہ سلیم(صدر کارفیڈریشن لاہور)کے دفتر میں ٭مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ کے تحت لکی گیٹ شکارپوراور گڑھی خیرو(بابُ الاسلام سندھ)میں٭مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت گجرات یونیورسٹی کی مسجد میں ٭مدنی چینل ڈسٹری بیوشن مجلس کے تحت اڈیالہ روڈراولپنڈی میں کیبل آپریٹر محمد بلال کے گھر میں٭مجلس ماہی گیر کے تحت بابُ المدینہ کراچی میں کیماڑی فشری لانچ نمبر2963 سفینۂ مصطفےٰ رضا خان میں ٭سہون پریس کلب(بابُ الاسلام سندھ)میں٭مجلس ڈاکٹرزکےتحت مرکز الاولیاءلاہورگورنمنٹPICاسپتال میں ڈاکٹرزکےدرمیان ٭مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت مرکزالاولیاء لاہور كی پنجاب یونیورسٹی اوریونیورسٹی آف ایجوکیشن میں٭ اسسٹنٹ پروفیسر عثمان کی والدہ اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ عقیل  کےوالدکےایصالِ ثواب کےلئےمرکزالاولیاءلاہور میں ٭انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج جسٹس عبدالقدوس میمن کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے لئے مورو (بابُ الاسلام سندھ)میں اور٭مجلس تجہیز وتکفین کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بھٹ شاہ (بابُ الاسلام سندھ) میں  مدنی حلقے منعقد کئے گئے۔( مجلس تجہیز وتکفین کے  مدنی حلقے میں شُرَکا کو غسلِ میت اور تکفین و تدفین سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی)  سنّتوں بھرے اجتماعات:مرکزالاولیاء لاہور میں مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت پروفیشنلز کے لئے سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا ٭مجلس مدرسۃُ المدینہ بالغان کے تحت جلال پور پیر والہ(ضلع مدینۃ الاولیاملتان)میں سنّتوں بھرا اجتماع ہواجس میں بالخصوص مدرسۃُ المدینہ بالغان میں پڑھنے والے اسلامی بھائی شریک ہوئےعازمینِ مدینہ کی مدنی تربیت :ماہِ میلاد ربیعُ الاوّل شریف میں عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد حرمین طیبین کی حاضری کی سعادت پاتی ہے۔بخاری مسجدکھارادر( بابُ المدینہ کراچی)میں دعوتِ اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے تحت تربیتی اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مفتی علی اصغرعطّاری مدنی نے عمرے کے شرعی مسائل اور مدینۂ منوّرہ کی حاضری سے متعلق عازمینِ مدینہ کی مدنی تربیت فرمائی۔ مجلس مزاراتِ اولیاء کے مدنی کام:عرسِ داتا18، 19، 20 صفرالمظفر1439ھ حضرت سیدنا داتاگنج بخش علی بن عثمان ہجویری علیہ رحمۃ اللہ القَوی کے9سو74ویں عرس مبارک کےموقع پر دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کےتحت مزار شریف کے سامنے قراٰن خوانی کا سلسلہ ہوا٭مزار شریف اور اردگرد کی مساجد میں تقریباً535اسلامی بھائیوں پرمشتمل مدنی قافلےپہنچےجنہوں نے زائرین اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی،مزار پر حاضری کا طریقہ سکھایانیز مختلف مدنی حلقوں میں وضو ،غسل اور نماز کے احکام بھی سکھائے گئے٭مزارشریف کی قریبی اقصیٰ مسجد(شیرانوالہ گیٹ) میں مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے تحت 3 روزہ تربیتی اجتماع کی ترکیب ہوئی جس میں نابینا،گونگے بہرے اور معذور اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت کا سلسلہ جاری رہا۔٭مجلس تجہیز و تکفین کی طرف سے مدنی حلقے کی ترکیب ہوئی جس میں زائرین اسلامی بھائیوں کو غسل و کفن اور نمازِ جنازہ وغیرہ کا طریقہ سکھایا گیا٭عرس مبارک میں شریک عاشقانِ رسول میں تقریباً ساڑھے چھ ہزار(6500)کی تعداد میں مکتبۃ المدینہ کا رسالہ”فیضانِ داتا علی ہجویری“اور دیگر رسائل تقسیم کئے گئے٭مرکزالاولیاء لاہور کے مختلف علاقوں میں حضور سیدنا داتاگنج بخش علی ہجویریعلیہ رحمۃ اللہ القَوی کے ایصالِ ثواب کے لئے سنّتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا ٭اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّعرس مبارک کے ایّام میں تقریباً1045مدنی درس،830چوک درس،450 بعدِ فجر مدنی حلقوں اور 203تربیتی مدنی حلقوں کا سلسلہ ہوا۔عرسِ بہاؤالدین زکریا ملتانی: حضرت سیدنا بہاؤالدین زکریا ملتانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیکے 7سو78 ویں عرس مبارک کے موقع پر مجلس مزاراتِ اولیا کے تحت چوک درس اور مدنی حلقوں کے ذریعے زائرین اسلامی بھائیوں کو مزار پر حاضری اور وضوکا طریقہ وغیرہ سکھایا گیا۔عرسِ شاہ عبداللطیف بھٹائی: بھٹ شاہ (بابُ الاسلام سندھ) میں حضرت سیدنا شاہ عبداللطیف بھٹائیرحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے 2سو74ویں عرس مبارک کے موقع پر مجلس مزاراتِ اولیا کے تحت مختلف مدنی کاموں اور قراٰن خوانی کا سلسلہ رہا۔مختلف علاقوں سے مدنی قافلوں کے تقریباً 400 مسافر اسلامی بھائی بھٹ شاہ کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پہنچے ، رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطّاری نےشانِ اولیا کے موضوع پر بیان فرمایا اور دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی۔عرسِ پیر پٹھان، عرسِ قادر بخش فقیر اور عرسِ پیر ثانی سرکار:٭تونسہ شریف (پنجاب) میں حضرت سیدنا خواجہ پیر پٹھان محمدسلیمان تونسوی علیہ رحمۃ اللہ القَوی، صحبت پور(بلوچستان)میں حضرت سیدنا مولوی قادر بخش فقیر علیہ رحمۃ اللہ القدیر اورسالک آباد تحصیل حسن ابدال اٹک (پنجاب) میں حضرت سیدنا خواجہ پیر ثانی سرکارمحمد طارق اعظم علیہ رحمۃ اللہ الاَکرمکے ا عراس کے مواقع پر دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیا کے تحت قراٰن خوانی، مدنی حلقوں اور مدنی قافلوں کے جدول کا سلسلہ ہوا ۔٭اس کے علاوہ مجلس مزاراتِ اولیا کے تحت یومِ سید افسر علی شاہ نقشبندی قادری علیہ رحمۃ اللہ القَوی کےموقع پر مکہ مسجد کھاتہ چوک زَم زَم نگر حیدر آباد ٭یومِ بابا منصور علیہ رحمۃ اللہ الغفُور کی مناسبت سے مزار شریف کے پاس ڈیتھا شریف زَم زَم نگر حیدر آباد جبکہ یومِ سخی بابا صلاحُ الدّین علیہ رحمۃ اللہ المُبِین کے حوالے سے جامع مسجد باب صلاح الدین کوٹ عطّاری(کوٹری)میں سنتوں بھر  ے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔لاہور ہائی کورٹ بار میں مدرسۃُ المدینہ بالغان کی ترکیب: اَلْحَمْدُ للہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کی مجلس ججز و وکلا کے تحت پاکستان میں وُکَلا کے دفاتر اور کورٹ بار وغیرہ میں تقریباً 52 مقامات پر مدرسۃ ُالمدینہ بالغان کی ترکیب ہے جہاں وُکَلا اسلامی بھائی تجوید و مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک کی تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں۔مجلس تحفظِ اوراقِ مقدّسہ کے مدنی کام: قراٰن و حدیث اور مقدس عبارات پر مشتمل اوراق سمیت دیگر مقدس اشیاءکو بے ادبی سے بچانے اور شرعی طریقے سےمحفوظ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظِ اوراقِ مقدّسہ مصروفِ عمل ہے۔تقریباً ساڑھے تین سال پہلے بننے والی یہ مجلس اب تک پاکستان کے 200 سے زیادہ شہروں میں مقدّس اوراق محفوظ کرنے کے لئےمناسب مقامات پر56ہزار 8سو 70 بکس (ڈبے) لگا چکی ہے۔ان بکسوں میں موجود مقدس مواد کو مقررہ وقت پر نکال کر دفن یا ٹھنڈا کردیا جاتا ہے۔ اَلْحَمْدُ للہ عَزَّ وَجَلَّ تادمِ تحریرمقدّس اوراق کے 4 لاکھ 10ہزار ”بار دانے“ (توڑے،گٹّے) محفوظ کئے جاچکے ہیں۔

 


Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے / ام عطار کے لئے ایصال ثواب

رِداپوشی اجتماعات17صفر المظفر 1439ھ بمطابق 7 نومبر 2017ء عرسِ اُمِّ عطار کے موقع پر ملک و بیرونِ ملک جامعاتُ المدینہ للبنات سے درسِ نظامی و فیضانِ شریعت کورس کی تکمیل کرنے والی1377 طالبات کے” رِدا پوشی اجتماعات“ کا سلسلہ ہوا۔ یہ اجتماعات پاکستان میں 16 مقامات بابُ المدینہ( کراچی)، مرکز الاولیاء لاہور،مدینۃ الاولیاء ملتان، زَم زَم نگرحیدرآباد، فاروق نگر لاڑکانہ،سردارآباد(فیصل آباد)، بہاولپور، اوکاڑہ،نواب شاہ، راولپنڈی، گجرات، گجرانوالہ، پاک پورہ (ضیاء کوٹ سیالکوٹ)،  چوک اِمام ِ اعظم(چوک اعظم،لیّہ)،کنگ سہالی (نزد منڈی بہاء الدین) اورواہ کینٹ (ضلع راولپنڈی)میں جبکہ بیرونِ ملک بمبئی(ہند) میں منعقد ہوئے۔رِدا پوشی اجتماعات“ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے  نگران حضرت مولانا ابوحامدمحمد عمران عطاری مُدظلُّہ العالی نے بذریعہ مدنی چینل سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ بابُ المدینہ( کراچی)میں بنتِ عطار سَلَّمَھَا الْغَفَّار نےخوش نصیب طالبات کی رِدا پوشی فرمائی۔ سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات  نیزمدنی کاموں اور مدنی انعامات پر عمل  میں نمایاں کارکردگی والی طالبات کو مدنی تحائف دئیے گئے جبکہ ملک بھر میں دورہ ٔحدیث شریف  میں اوّل (First) پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کو ان کے مَحرم کے ساتھ عمرے کا ٹکٹ(Ticket) پیش کیا گیا۔ اَلْحَمْدُللہ  عَزَّ  وَجَلَّ اس سال شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ  الْعَالِیَہ کی دو نواسیوں کی  ردا پوشی بھی ہوئی۔مختلف مدنی کورسز یکم (1st)صفر المظفر 1439ھ سے پاکستان کے 7 شہروں باب المدینہ (کراچی)،سردارآباد (فیصل آباد)، گلزارِ طیبہ (سرگودھا)، زَم زَم نگر حیدرآباد،گجرات،مدینۃ الاولیاء ملتان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع اسلامی بہنوں کی مدنی تربیت گاہوں میں 195 اسلامی بہنوں نے 12 دن کا ”فیضان قراٰن کورس“ کرنے کی سعادت پائی۔ اس کورس میں بالخصوص تجوید و مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھانے اور سورۂ نور کی تفسیرپڑھانے کے علاوہ مخصوص سورتیں زبانی یاد کروانے کی کوشش کی جاتی ہے ٭15صفرالمظفر 1439ھ   کومذکورہ مقامات پرواقع اسلامی بہنوں کی مدنی تربیت گاہوں میں12 دن کا ”اصلاحِ اعمال کورس“ کروایا گیا، 240 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت پائی۔اس کورس میں اسلامی بہنوں کے 63 مدنی انعامات کے مطابق اسلامی انداز میں زندگی گزارنے کی عملی طور پر مدنی تربیت دی جاتی ہے۔ مجلسِ رابطہ برائے اسلامی بہن کے مدنی کام  اکتوبر2017ء میں اسلامی بہنوں کی مجلسِ رابطہ کی کوشش سے  تعلیمی اداروں سے وابستہ  1066شخصیات نے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی٭تعلیمی اداروں سے وابستہ1676 شخصیات تک مدنی رسائل پہنچائے گئے٭33شخصیات اسلامی بہنوں کو جامعۃُ  المدینہ  للبنات، مدرسۃُ المدینہ للبنات اور دارُالمدینہ للبنات کے دورے کروائے گئے ٭اسلامی بہنوں کے 438تعلیمی اداروں میں  درس اجتماع ہوئے۔


Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے / ام عطار کے لئے ایصال ثواب

جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت کے مدنی کام جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا الحاج ابواُسَید عبید رضا عطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے نیپال گنج(نیپال) میں مدنی حلقوں  میں شرکت فرماکر دعوتِ اسلامی کے ذِمّہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول عنایت فرمائے نیز ملاقات بھی فرمائی۔ جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت کی  ایک خلیجی  ملک بھی تشریف آوری ہوئی جہاں آپ نے مختلف مدنی کاموں میں شرکت فرمائی ۔نگرانِ شوریٰ کا سفرِِسی لنکا2 تا 7 نومبر2017ء دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران حضرت مولانا ابوحامدمحمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے سی لنکا کا سفر فرمایا  جہاں آپ نے  مختلف مدنی کاموں میں شرکت فرمائی،جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے: ٭2 نومبر بروز جمعرات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کولمبو میں ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمایا۔اس موقع پر کولمبو شہر میں فیضانِ کنزالایمان مسجد  میں ایک اور ہفتہ وار سنّتوں بھرا اجتماع شروع کرنے کا اعلان کیا گیا اور اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ یہ اجتماع شروع ہوچکا ہے٭3نومبر بروز جمعۃ المبارک فیضانِ کنزالایمان مسجد اور المقبول مسجد میں سنّتوں بھرے بیانات کے علاوہ ذِمّہ داران کے مدنی مشورے اور شخصیات کے مدنی حلقے میں شرکت کی ترکیب ہوئی ۔مدنی حلقے میں نگرانِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو 10مساجد بنانے کا ہدف دیا  جس کیلئے ہاتھوں ہاتھ چار رکنی مجلس بنادی گئی۔ ذِمّہ داران کے مدنی مشورے میں نگرانِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو مدنی کاموں کی تقسیم اور 1ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کی ترغیب دلائی، اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ 1ماہ کایہ مدنی قافلہ راہِ خدا میں سفر پر روانہ ہوچکا ہے٭4نومبر بروزہفتہ پردے کی رعایت کے ساتھ اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے اور عصر تا مغرب پلمو ڈائی سے آنے والے ذِمّہ داراسلامی بھائیوں کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جبکہ نمازِ عشاکے بعد اجتماعی طور پر مدنی مذاکرے میں شرکت ہوئی۔اس موقع پر نگرانِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو ہر ہفتے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کولمبو کے علاوہ ایک اورجگہ بھی اجتماعی طور پر مدنی مذاکرے میں شرکت کا ہدف دیا جس پر عمل شروع ہوچکا ہے٭5نومبربروزاتوارمیمن ہال میں منعقد ہ سنّتوں بھرے اجتماع میں بیان  کے علاوہ ذِمّہ داران کے مدنی مشورے اور شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ ہوا ٭6 نومبر بروز پیر پردے کی رعایت کے ساتھ اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے اور دعائے افطار میں شرکت کے علاوہ سنّتوں بھرے بیان کی ترکیب ہوئی جبکہ ٭7 نومبر بروز منگل واپسی کیلئے سفر ہوا۔ کولمبو میں قیام کے دوران نگرانِ شوریٰ نے بعض اجتماعات میں میمنی زبان میں بھی  بیان اور  دعا فرمائی نیز اسلامی بھائیوں کی مدنی  تربیت کے لئے رات رات بھر انہیں اپنی صحبت سے نوازا جس کی بدولت  اَلْحَمْدُللہ عَزَّوَجَلَّ   دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں  خوب ترقی  ہوئی۔رکنِ شوریٰ کا سفرِ یورپرُکنِ شوریٰ و نگران مکی کابینات حاجی محمد اظہر عطاری نے اسپین میں ہونے والے فیضانِ نماز کورس میں اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت فرمائی اور نماز کا عملی طریقہ (Practical)بھی کرکے دکھایا۔رکنِ شوریٰ نے پولینڈ میں منعقدہ مدنی حلقے میں بھی شرکت فرمائی٭پولینڈ کے بعد رکنِ شوریٰ فرانس کے شہر  پیرس پہنچے جہاں فرانس سطح پر ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمایا نیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں منعقدہ تربیتی نشست میں اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول عنایت فرمائے٭فرانس کے بعد رکنِ شوریٰ  بیلجیئم کے شہر برسلز تشریف لائے جہاں مقامی ذمہ داران اور دیگر  اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت فرمائی۔ایک اسلامی بھائی نے  برسلز کے مین بازار میں اپنے چلتے ہوئے کاروبار کی جگہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بنانے کے لئے دعوتِ اسلامی کو پیش کی ہے،رکنِ شوریٰ نے اس جگہ کا دورہ فرمایا اور اسلامی بھائی کی حوصلہ افزائی فرمائی٭برسلز کے بعد رکنِ شوریٰ کی  ہالینڈ کے شہر آینڈ ہوفن (Eindhoven)  آمد ہوئی  ،یہ شہر بیلجیئم اور جرمنی کی سرحد کے قریب واقع ہے،یہاں رکنِ شوریٰ  نے نئے تعمیر ہونے والے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا دورہ فرمایا ٭ رکنِ شوریٰ نیدر لینڈ(ہالینڈ) کے شہر روٹر ڈیم اور جرمنی کے شہر اوفنباخ  بھی تشریف لے گئے جہاں مختلف اجتماعات  اور مدنی حلقوں میں شرکت،سنّتوں بھرے بیانات اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات  وغیرہ کا سلسلہ رہا۔ اوفنباخ میں رکنِ شوریٰ نے مسجد بنانے کے لئے  شہر کے قلب میں واقع ایک عمارت کا معائنہ فرمایاجسے خریدنے کے لئے بات چیت جاری ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ بیرونِ ملک نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے مدنی مراکز اور مساجد بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ یونان(Greece) میں 12مدنی مراکز فیضانِ مدینہ  موجود ہیں جبکہ 13 واں فیضانِ مدینہ بنانے کے لئے سکالا لاکونیا (Skala Laconia) نامی شہر میں  جگہ دیکھ لی گئی ہے۔اس کے علاوہ  ناروے،فرانس،بیلجیئم اور ڈنمارک میں بھی مدنی مراکز بنانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ مختلف مدنی کورسزنیپال گنج،نیپال میں ہونے والے ذِمہ داران کے سُنّتوں بھرے اجتماع میں  اپنے آپ کو 12 ماہ کے مدنی قافلے کے لئے پیش کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ نیپال گنج میں 12مدنی کام کورس“نیز ”قفلِ مدینہ کورس “کی ترکیب ہوئی ٭عرب شریف کی مقدس فضاؤں میں نیز راجستھان( ہند) کی جامع مسجد شاہی میں7 دن کا ”فیضانِ نماز کورس“  کروایا  گیا ، مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بھائیوں کونماز کا عملی طریقہ اور ضروری مسائل وغیرہ سکھائے ۔ عرس کے موقع پر مدنی کامچاند پور بنگلہ دیش میں   حضرت سید محمد عابد مدنی علیہ رحمۃ اللہ الغنِی کے عرس مبارک کے موقع پر دعوتِ اسلامی کے مبلغین نے مزار شریف پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی نیز مختلف مدنی کاموں کے علاوہ مکتبۃ المدینہ کا بستہ (Stall) بھی لگایا گیا۔ شارجہ کُتُب میلے میں مکتبۃ المدینہ کا بستہمتحدہ عرب امارات (UAE) کے شہر شارجہ میں یکم(1st)تا 11 نومبر 2017ء عالمی کُتُب میلہ (International Book Fair) منعقد ہوا جس میں مکتبۃ المدینہ کا بستہ(Stall) بھی لگایا گیا۔کُتُب میلے میں آنے والے افراد کی بڑی تعداد کے علاوہ رکنِ شوریٰ و نگرانِ مجلس بیرونِ ملک حاجی عبدالحبیب عطاری اور مفتی علی اصغر عطّاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے بھی مکتبۃ المدینہ کے بستے کا دورہ فرمایا۔مدنی حلقےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ نیپال گنج نیپال میں  ہند اور نیپال کی مساجد کے امام  صاحبان کا مدنی حلقہ ہوا ، رکنِ شوریٰ حاجی اسد عطاری مدنی نے مدنی تربیت فرمائی٭سی لنکا کے شہر کولمبو،برطانیہ کے شہروں بلیک برن،اسٹیچ فورڈ، لیسٹر ، ناٹنگھم  اور ڈربی میں مدنی حلقوں کا سلسلہ ہوا٭کرغیزستان کے دارالحکومت بشکِیک میں مدنی حلقے اور شخصیات سے ملاقات کی ترکیب ہوئی نیز مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے  ایک مقامی مدرسے میں جاکر بھی نیکی کی دعوت پیش کی۔ ڈھاکہ (بنگلہ دیش)میں تین دن کا سنّتوں بھرا اجتماع عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کا تین دن کا سنّتوں بھرا اجتماع سول ایوی ایشن گراؤنڈ نزد حج کیمپ ایئرپورٹ ڈھاکہ(بنگلہ دیش)میں3،4،5جنوری2018ء بروز بدھ، جمعرات، جمعہ متوقع15،16،17ربیع الآخر 1439ھ   منعقد ہوگا۔ بنگلہ دیش کے تمام عاشقانِ رسول اس اجتماع میں نہ صرف خود شریک ہوکر سنّتوں کے مدنی پھول حاصل کریں بلکہ دوسرے اسلامی بھائیوں تک اس کی دعوت کو بھی عام فرمائیں۔


Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے / ام عطار کے لئے ایصال ثواب

مختلف مَدَنی  کورسزدعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کوضروری شرعی احکام اور مدنی کام سکھانے کیلئے 3 دن کا ”مدنی کام کورس“کشمیر(ہند)میں یکم(1st)صفرالمظفر1439ھ سے ہوا۔ ٭اکتوبر2017ءمیں بمبئی(ہند)میں3دن کا”مدنی انعامات کورس“ منعقد کیا گیا۔ ٭ ہند کے شہروں  موڈاسا(صوبہ گجرات)اور بمبئی، بنگلہ دیش میں سید پور، امریکہ کے شہر سیکرامنٹوجبکہ ماریشس میں پورٹ لوئس اور قیتخ بورن (Quatre Bornes) میں 26 گھنٹے کے ”مدنی انعامات کورس“ کی ترکیب ہوئی، تقریباً303 اسلامی بہنوں نے مدنی انعامات پر عمل کے حوالے سے مدنی تربیت حاصل کی۔ تجہیز و تکفین تربیتی اجتماعات اسلامی بہنوں کو شرعی طریقے کے مطابق میت کے غسل و کفن وغیرہ کا طریقہ سکھانے کیلئے اکتوبر2017ءمیں ہند کے شہروں بھیونڈی (ضلع تھانہ، مہار اشٹر)، بمبئی،آگرہ(یوپی) اورگوپی گنج(یوپی) جبکہ یوکے میں ایڈن برگ، مانچسٹر،ہیلی فیکس،Canaston ، ایکرنگٹن، بولٹن اور اسکاٹ لینڈ  میں تجہیزو تکفین تربیتی اجتماعات منعقد کئے گئے، تقریباً870اسلامی بہنوں نے مدنی تربیت حاصل کی۔

 


Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے / ام عطار کے لئے ایصال ثواب

Madani activities of the successor of Ameer-e-Ahl-e-Sunnat The successor of Ameer-e-Ahl-e-Sunnat Maulana Al-Haj Abu Usayd Ubayd Raza Attari Madani مدظلہ العالی took part in Madani Halqahs in Nepal Gunj (Nepal), gave Madani pearls to Islamic brothers and met them. The successor of Ameer-e-Ahl-e-Sunnat also visited a Gulf state where he took part in Madani activities. Nigran-e-Shura visits Sri Lanka From 2nd to 7th November 2017, Nigran Markazi Majlis Shura Dawat-e-Islami ‘Hadrat Maulana Abu Hamid Muhammad Imran Attari مدظلہ العالی travelled to Sri Lanka and took part in various Madani activities for call to righteousness. Let’s have a glimpse into his Madani activities carried out in Sri Lanka: ٭On Thursday 2nd November, Hadrat Maulana Abu Hamid Muhammad Imran Attari مدظلہ العالی delivered Sunnah inspiring Bayan in Faizan-e-Kanz-ul-Iman Masjid situated in Colombo (Sri Lanka). He also made announcement of the commencement of the weekly Sunnah inspiring Ijtima in this Masjid, and اَلْـحَمْـدُ لـِلّٰـه عَزَّوَجَلَّ! This Ijtima has been started. ٭On Friday 3rd November, Hadrat Maulana Abu Hamid Muhammad Imran Attari مدظلہ العالی delivered Sunnah inspiring Bayans at Faizan-e-Kanz-ul-Iman Masjid and Al-Maqbool Masjid. He also held Madani Mashwarahs of Zimmahdars and participated in Madani Halqahs of personalities. In Madani Halqah, Nigran-e-Shura assigned the Islamic brothers a task of building 10 Masjids, and formed a committee for it then and there. In the Madani Mashwarah of Zimmadaraan, Nigran-e-Shura assigned Madani activities to the Islamic brothers and encouraged them to travel with 30-day Madani Qafilah٭. اَلْـحَمْـدُ لـِلّٰـه عَزَّوَجَلَّ! This 30-day Madani Qafilah has now started its journey. ٭On 4th November, Saturday, Nigran-e-Shura presided over Madani Mashwarah of Islamic sisters under the proper arrangement of Purdah. Thereafter, from Asr to Maghrib, he presided over Madani Mashwarah with those Zimmahdar Islamic brothers came from Pulmodai. On this occasion, Nigran-e-Shura assigned Islamic brothers a task of holding a gathering at another place for weekly collective Madani Muzakarah, and اَلْـحَمْـدُ لـِلّٰـه عَزَّوَجَلَّ this has also been successfully started. ٭On 5th November, Sunday, Nigran-e-Shura delivered Sunnah inspiring Bayan, presided over Madani Mashwarah and met with personalities. ٭ On 6th November, Monday, Nigran-e-Shura presided over Madani Mashwarah of Islamic sisters under the proper arrangement of Purdah, participated in Munajaat Iftar and thereafter delivered Sunnah inspiring Bayan whereas this glorious Qafilah returned on 7th November, Tuesday. ٭During the stay in Colombo, Nigran-e-Shura delivered Bayan and made supplication in Memoni language in some congregations; moreover, to train the Islamic brothers, he had privileged them with his company all night long and by virtue of it, اَلْـحَمْـدُ لـِلّٰـه عَزَّوَجَلَّ, there is a tremendous progress in Madani activities. Rukn-e-Shura visits Europe  ٭Rukn-e-Shura, Nigran Makki Kabinaat Haji Muhammad Azhar Attari gave training to the Islamic brothers of ‘Faizan-e-Namaz course’ held in Spain and taught them how to offer Salah by explaining them practically. ٭Rukn-e-Shura participated in Madani Halqah held in Poland. ٭After Poland, Rukn-e-Shura reached Paris (France) where he delivered Bayan in the Sunnah inspiring Ijtima conducted at national level. Furthermore, he blessed Islamic brothers with Madani pearls in Madani Markaz Faizan-e-Madinah.٭After France, Rukn-e-Shura arrived in Brussels (Belgium) where he gave training to local Zimmahdars and other Islamic brothers. One Islamic brother offered a plot of his running business located in the main market of Brussels for Faizan-e-Madinah. Rukn-e-Shura visited the site and encouraged the Islamic brothers. ٭After Brussels, Rukn-e-Shura arrived in Eindhoven (Holland).This city is situated near the border of Belgium and Germany. Rukn-e-Shura visited the newly constructed Madani Markaz. ٭Later on, Rukn-e-Shura went to Rotterdam (Holland) and the Offenbach (Germany) where he attended different congregations, Madani Halqahs and met with Islamic brothers. Rukn-e-Shura inspected a building situated in the heart of city for converting it into Faizan-e-Madinah. Talks to buy it are underway. اَلْـحَمْـدُ لـِلّٰـه عَزَّوَجَلَّ! In order to propagate ‘call to righteousness’, process for construction of the Madani Marakiz is underway. ٭There are 12 Madani Marakiz Faizan-e-Madinah in Greece whereas for the 13th one, a place has been chosen in Skala, Laconia (Greece). In addition to this, construction of Madani Marakiz are in progress in Norway, France, Belgium and Denmark. Miscellaneous Madani courses ٭ ‘12 Madani activities course’ was held in Nepal Gunj (Nepal) for those who submitted themselves for 12-month Madani Qafilah in Tarbiyyati Ijtima. Moreover, Qufl-e-Madinah course was also conducted. ٭7-day ‘ Faizan-e-Namaz course’ was held in Arab Shareef and the Jami’a Masjid Shahi Rajasthan (India). The preachers of Dawat-e-Islami taught Islamic brothers the practical method of Salah and the necessary Shar’i rulings.Madani activities on the occasion of ‘Urs ٭On the occasion of the ‘Urs of Sayyid Muhammad Abid Al Madani, preachers of Dawat-e-Islami went to the blessed shrine in Chandpur (Bangladesh) where they recited Fatiha, carried out different Madani activities and set up the Maktaba-tul-Madinah stall.Stall of Maktaba-tul-Madinah in Sharjah book fair ٭ International book fair was held in Sharjah from 1st November to 11 November, 2017. Maktaba-tul-Madinah stall was also setup there. Besides a huge number of people, Rukn-e-Shura, Nigran Majlis overseas Haji Abdul Habeeb Attari and Mufti Ali Asghar Madani visited the Maktaba-tul-Madinah stall. Madani Halqahs ٭In Madani Markaz Faizan-e-Madinah Nepal Gunj (Nepal), a Madani Halqah of honorable Imams of the Masajid in Nepal and India was conducted.  Rukn-e-Shura Haji Asad gave Tarbiyyat to them. Madani Halqahs were conducted in Colombo (Sri Lanka), Blackburn (UK), Stechford (UK), Leicester (UK), Nottingham (UK) and Derby ٭A Madani Halqah was conducted in Bishkek, the capital of Kyrgyzstan. It was followed by a meeting with personalities. Moreover, the preachers of Dawat-e-Islami visited a local Madrassa (seminary) and gave call to righteousness to the people.Sunnah inspiring Ijtima in Dhaka (Bangladesh)3-day Sunnah inspiring Ijtima of the Madani movement of devotees of Rasool is going to be held at civil aviation ground near Hajj camp airport in Dhaka (Bangladesh) from 3rd to 5th January 2018 (Wednesday, Thursday, Friday) corresponding to 15th to 17th Rabi’-ul-Aakhir 1439. Not only do all the devotees of Rasool from Bangladesh should attend this spiritual congregation and gain Sunnah Madani pearls but will also invite others too.

 


Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے / ام عطار کے لئے ایصال ثواب

Miscellaneous Madani courses 3-day Madani Kaam course (Madani activities) course for Zimmahdar Islamic sisters regarding necessary Shar’i laws, ruling and teaching Madani activities was held in Kashmir (India) from 1st of Safar-ul-Muzaffar 1439.٭A 3-day ‘Madani In’amaat course’ was held in Mumbai (India) in October 2017. ٭26-hour Madani In’amaat courses were held at the following locations: Modasa (Province Gujarat) and Mumbai (India), Sayyid pur (Bangladesh), Sacramento (America), Port Louis (Mauritius) and Quatre Bornes (Mauritius). Approximately 303 Islamic sisters attended this Madani In’amaat course.Tajheez-o-Takfeen Tarbiyyati Ijtima’at:Tajheez-o-Takfeen Tarbiyyati Ijtima’at’ for teaching the correct method of Ghusl and shrouding the deceased Islamic sisters according to Shar’i rulings were held at following locations: Bhiwandi (Maharashtra), Mumbai, Agra (UP State), Gopi Gunj (UP State), Edinburg (UK), Manchester (UK), Halifax (UK), Accrington (UK), Bolton (UK), Canaston (UK) and Scotland (UK). Approximately 870 Islamic sisters attended these Ijtima’at.

 


Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے / ام عطار کے لئے ایصال ثواب

دعوتِ اسلامی

امِّ عطار رحمۃ اللہ علیہا کے لئے ایصال ثواب

ماہنامہ ربیع الآخر 1439

شیخِ طریقت ، امیرِ اَہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی والدہ ماجدہ نے 17 صفر المظفر 1398ھ کو تقریباً 65سال کی عمر میں سفرِ آخرت فرمایا تھا۔ اپنی والدہ کے عُرس مبارک کے موقع پر امیرِ اہلِ سنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے ان کے ایصالِ ثواب کے لئے رسالہ “ قسم کے بارے میں مدنی پھول “ سے حدیثِ پاک پڑھ کر سنائی نیز فاتحہ خوانی بھی فرمائی۔ یومِ اُمِّ عطّار کی مناسبت سے پاکستان ، ہند ، بنگلہ دیش ، نیپال ، ساؤتھ افریقہ ، یوکےاورکینیا وغیرہ میں  جامعات المدینہ اور مدارسُ المدینہ سمیت مختلف مقامات پر قراٰن خوانی ، مَدَنی حلقوں اور ایصالِ ثواب کا سلسلہ ہوا نیز رکنِ شوریٰ حاجی سیّد ابراہیم عطاری نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ اُمِّ عطار کی قبرِ مبارک پر حاضری دی۔ ایصالِ ثواب کے حوالے سے موصول اعداد و شمار میں سے چند جھلکیاں پیشِ خدمت ہیں : قراٰنِ پاک : 13428(تیرہ ہزارچار سو اٹھائیس) ، مختلف پارے اور یٰس شریف وغیرہ متفرق سورتیں : ایک کروڑ سے زائد ، کلمۂ طیبہ : دو کروڑ سے زیادہ ، درود شریف : 53 کروڑ سے زیادہ ، آیتِ کریمہ اور مختلف ذکر و اذکار : تین کروڑ سے زائد ودیگر۔ 5نومبر2017ءبروز اتوار بعد نمازِ ظہر باب المدینہ (کراچی) کے علاقے بکرا پیڑی کی مدینہ مسجد میں سنّتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری نے ماں کے فضائل کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔


Share

Videos

Comments


Security Code