دعوتِ اسلامی کی مدنی خبریں

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہے

دعوتِ اسلامی کی مدنی خبریں

*مولانا عمر فیاض عطّاری مدنی

ماہنامہ ستمبر 2024

فریضہ حج ادا کرکے آنے والےحاجیوں کےلئے

عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں استقبالیہ اجتماع

حج کی سعادت پانے والے حجاجِ کرام پاکیزہ زندگی کے ساتھ واپس اپنے وطن لوٹتے ہیں۔نئے اعمال،نئے کردار اور دعاؤں کی قبولیت کا وعدہ لئے حجاج کا استقبال کرکے ان سے دعا کروانا، حج کی مبارک باد دینا اسلامی روایت کا خوبصورت عمل ہے۔ دورِ اَسلاف کی یاد تازہ کرتے ہوئے حاجیوں سے ملاقات اور شوقِ حج کا جذبہ دوسروں میں بیدار کرنے کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک پُروقار استقبالیہ اجتماع بسلسلہ آمدِ حجاج 5 جولائی 2024 کو رکھا گیا۔ اجتماع میں شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت، حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران حاجی عمران عطّاری نے بیانات کئے اور حجاجِ کرام کو مبارک سفر کی مبارک باد دی۔ امیرِ اہلِ سنّت نے حجاجِ کرام کو آئندہ زندگی نیکیوں میں گزارنے اور دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔

فیضانِ مدینہ کراچی میں سندھ بھر کے وُکلا کا اجتماع

دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وُکلا کے زیر ِاہتمام 21تا 23 جون 2024ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سندھ بھر کے وُکلا کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اجتماع میں ایڈوکیٹ سپریم کورٹ منیر ملک (ممبر سندھ بار کونسل)، اختیار چنہ (جنرل سیکرٹری کراچی بار)، عزیزاللہ کنبھر (ایڈوکیٹ سپریم کورٹ)، حسیب جمالی (ایڈوکیٹ سپریم کورٹ)، عبد الرشید ابرو (ایڈوکیٹ سپریم کورٹ) اور عامر نواز وڑائچ (پریزیڈنٹ کراچی بار ایسوسی ایشن) سمیت دیگر وکلا نے شرکت کی۔اجتماع میں آنے والے وُکلا حضرات نے امیر ِاہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی مذاکرے میں شرکت کی جبکہ نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور اراکینِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، حاجی فضیل عطاری، حاجی محمد امین عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری نے سنّتوں بھرےبیانات فرمائے۔

ملک بھر میں 30 جامعاتُ المدینہ کا افتتاح

دعوتِ اسلامی کے تعلیمی شعبے جامعۃُ المدینہ کے تحت پاکستان بھر میں 30جامعاتُ المدینہ کا افتتاح ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈرگ روڈ کینٹ بازار، ناصر کالونی ابراہیم مسجد کورنگی، شاہ فیصل کالونی نز د پاور ہاؤس A12، کورنگی کچھی کالونی نزد محمدی مسجد۔ فیصل آباد میں جامعۃُ المدینہ فیضانِ زم زم، جامعۃُ المدینہ فیضانِ مکہ مدینہ،جامعۃُ المدینہ فیضانِ باہو گوجرہ موڑ۔سرگودھا میں جامعۃُ المدینہ شاہ پورسٹی۔ملتان میں جامعۃُ المدینہ گڑ منڈی ، جامعۃ المدینہ ٹبہ سلطان پور۔ ڈی جی خان میں جامعۃُ المدینہ مکھن بیلہ روہیلانوالی۔بہاولپور میں جامعۃُ المدینہ منچن آباد۔ گوجرانوالہ میں جامعۃُ المدینہ راہ والی کینٹ، جامعۃُ المدینہ سیٹلائٹ ٹاؤن۔ سیالکوٹ میں جامعۃُ المدینہ نائٹ۔ گجرات میں جامعۃُ المدینہ جسوکی، جامعۃُ المدینہ جلال پور جٹاں۔ منڈی بہاء الدین میں جامعۃُ المدینہ قادر آباد، جامعۃُ المدینہ میانہ گوندل۔ راولپنڈی میں جامعۃُ المدینہ جھنڈا چیچی، جامعۃُ المدینہ مانکیالہ مسلم۔ لاہور میں جامعۃُ المدینہ فیضانِ نوری رضوی El جوہر ٹاؤن۔ قصور میں جامعۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ نزد سبزی منڈی کوٹ رادھا کشن، جامعۃ المدینہ کچہری روڈنزد جنازہ گاہ ریت جھلہ قصور (گلاب شاہ)۔ بھنبھور سندھ میں نزد فیضانِ حرم مسجد ریحان آباد ٹاؤن کمیٹی میرپور ساکرو۔ حیدرآباد میں ٹنڈو جام نزد ریلوے پھاٹک، جامعۃُ المدينہ فیضانِ مدینہ چمبڑ۔ قلات بلوچستان میں جامعۃُ المدینہ مین آرسٹیرورڈ قلات۔ بارکھان بلوچستان میں راڑ اشم رکنی باکھان۔ ناڑی کچھی بلوچستان میں جرمن دفتر بھاگ ناڑی کچھی کے مقام پر جامعۃُ المدینہ کی نیو برانچ کا افتتاح ہوا۔ ان مواقع پر افتتاحی تقاریب منعقد ہوئیں جن میں اراکینِ شوریٰ اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے بیانات فرمائے اور شُرَکا کو علمِ دین حاصل کرنےکے فضائل بیان کئے۔

حضرت عبد اللہ شاہ غازی رحمۃُ اللہِ علیہ کا1294واں سالانہ عرس بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

شہنشاہِ کراچی حضرت عبد اللہ شاہ غازی رحمۃُ اللہِ علیہ کا سالانہ عرس 27تا 29جون2024ء کو بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر شعبہ مزاراتِ اولیا دعوتِ اسلامی کے تحت عرس کے تینوں دن مزار شریف پر مختلف دینی کاموں کا سلسلہ رہا۔ عرس کے تیسرے دن 29جون2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمۂ اوقاف کے عہدیداران اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی سمیت زائرین شریک ہوئے۔ محفل میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے حاضرین کو حضرت عبداللہ شاہ غازی رحمۃُ اللہِ علیہ کی سیرت سے متعلق آگاہ کیا۔

آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں ایف جی آرایف کے تحت

اسکلزانہانسمنٹ پروگرام (SEP) کی افتتاحی تقریب

اچھی تعلیم و تربیت اچھا انسان بناتی ہے اور کسی بھی شعبے میں پروفیشنلزم یعنی پیشہ وارانہ مہارت انسان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتی ہے۔ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن(FGRF) کا بھی بنیادی مقصد افرادِ معاشرہ کو ایسی تعلیمی و تربیتی درسگاہیں، انسٹیٹیوٹ، اسکلز انہانسمنٹ پروگرامز مہیا کرنا ہے جہاں نوجوان بآسانی تعلیم و تربیت کے ساتھ موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق علم و ہنر سیکھ سکیں۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں ایف جی آر ایف نے ایس ای پی (SEP) ڈپارٹمنٹ کے تحت نوجوان نسل کو تعلیم کے ساتھ انٹر نیشنل لینگوئجز، آئی ٹی سافٹ ویئر، ہارڈویئر، موبائل ایپلی کیشن ڈیویلپمنٹ اور کئی فنی تعلیم کے پروگرامز متعارف کروائے۔ اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے 8جولائی 2024ء کو آفندی ٹاؤن حیدرآباد سندھ میں اسکلز انہانسمنٹ پروگرامز کے نئے سینٹر کا افتتاح کیاگیاجس میں کثیر تعداد میں نوجوان، پروفیشنلز، ٹیچرز، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ایف جی آر ایف کی سماجی، فلاحی اور تعلیمی کوششوں کوسراہا۔

ہفتہ وار رسائل کی کارکردگی (جون 2024ء)

شیخ ِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور آپ کے خلیفہ حضرت مولانا عبیدرضا عطاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ ہر ہفتے ایک مدنی رسالہ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلاتے اور پڑھنے/سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازتے ہیں، جون 2024ء میں دیئے گئے 4 مدنی رسائل کے نام اور ان رسائل کو پڑھنے والوں کی تعداد درج ذیل ہے:(1)مساجدِ مدینہ: 27لاکھ، 39ہزار522 (2)دنیا کی محبت: 22لاکھ، 42ہزار803 (3)سنی عالموں کے مکے مدینے کے 17 واقعات: 22 لاکھ، 89 ہزار 454 (4)فیضانِ ابوعطّار: 20لاکھ، 7ہزار 752۔

جون 2024ء میں امیر اہل سنت کی جانب سے

جاری کئےگئے پیغامات کی تفصیل

شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے جون 2024ء میں نجی پیغامات کے علاوہ المدینۃُ العلمیۃ (اسلامک ریسرچ سینٹر،دعوتِ اسلامی) کے شعبہ ”پیغاماتِ عطّاؔر“ کے ذریعے تقریباً 3102 پیغامات جاری فرمائے جن میں 565تعزیت کے، 2405عیادت کے جبکہ 132دیگر پیغامات تھے۔ ان پیغامات کے ذریعے امیرِ اہلِ سنّت نے بیماروں سے عیادت کی، انہیں بیماری پر صبر کا ذہن دیا جبکہ مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے مغفرت اور بلندیِ درجات کی دعا کی۔

دعوتِ اسلامی کی تازہ ترین اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے

news.dawateislami.net

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* فارغ التحصیل جامعۃُالمدینہ،ذمہ دار شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز ، کراچی


Share