دعوتِ اسلامی کی مدنی خبریں

اے دعوتِ اسلامی تری دھوم مچی ہے!

دعوتِ اسلامی کی مدنی خبریں

*شعیب احمدعطّاری

ماہنامہ فیضانِ مدینہ اکتوبر 2024

عالمی مدنی مرکز میں مختلف شعبہ جات کے اجتماعات

*5تا 7جولائی2024ء کو شعبہ گھریلوصدقہ بکس کے تحت تین دن کا اجتماع ہوا جس میں نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی عمران عطّاری، دارُالافتاء اہلِ سنّت کے مفتیانِ کرام اور اراکینِ شوریٰ سمیت دیگر مبلغین نے حاضرین کی تربیت کی۔ *7تا9جولائی کو شعبہ عُشر کے تحت ملک بھر کےذمّہ داران کا تین دن کا اجتماع ہوا جس میں نگران و اراکینِ شوریٰ سمیت دیگر مبلغین نے حاضرین کی تربیت کی۔ *15 تا 17جولائی کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کا تین دن کا اجتماع ہوا جس میں نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی عمران عطّاری اور رکنِ شوریٰ عبدالحبیب عطّاری سمیت دیگر مبلغین نے حاضرین کی تربیت کی اور اسٹاف اور اساتذۂ کرام کو شیلڈز دیں۔ *19تا21جولائی کو دارُالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم کے ذمّہ داران کا تین دن کا اجتماع ہوا جس میں نگرانِ شوریٰ، اراکینِ شوریٰ، مولانا کفیل عطّاری مدنی اور CEO ڈاکٹر دانش اقبال عطّاری نے مختلف اُمور پر تربیت فرمائی۔

ملکوال میں نابینا افراد کے مدرسۃُ المدینہ کا افتتاح

پنجاب کے شہر ملکوال (ضلع منڈی بہاؤ الدین) میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدرسۃُ المدینہ فیضانِ اہلِ بیت برائے نابینا کا افتتاح ہوا۔ اس سلسلے میں افتتاحی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، تاجران اور مقامی عاشقانِ رسول سمیت مختلف شعبہ جات کے ذمّہ داران اور طلبۂ کرام نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطّاری نے شانِ اہلِ بیت اور امام عالی مقام امام حسین رضی اللہُ عنہ کی سیرت پر بیان کیا اور شُرَکا کو نمازوں کی پابندی کرنے، نیک اعمال کرنے، علمِ دین سیکھنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔

انڈونیشیا میں مدرسۃُ المدینہ اور جامعۃُ المدینہ کا افتتاح

آچے بسارانڈونیشیا میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سے متصل جامعۃُ المدینہ کی برانچ کا افتتاح کردیا گیا۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں رکنِ شوریٰ حاجی قاری ایاز عطّاری، مولانا عبد الواحد شافعی مُدَّظِلُّہُ العالی، مشائخ و علمائے کرام، مذہبی امور اورسرکاری اداروں کے عہدیداران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔نگرانِ انڈونیشیا مشاورت حاجی غلام یاسین عطّاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شُرَکا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔ دوسری جانب بندہ آچے سٹی انڈونیشیا میں قائم جامع مسجد فاطمہ سے متصل جگہ پر مدرسۃُ المدینہ کی نئی برانچ کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں رکنِ شوریٰ حاجی قاری ایاز عطّاری، نگرانِ انڈونیشیا مشاورت حاجی غلام یاسین عطّاری، اساتذۂ کرام اور طلبہ نے شرکت کی۔ تقریب میں رکنِ شوریٰ نے بچّوں کو سبق پڑھاکر اس برانچ کا افتتاح کیا۔

دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں کی جھلکیاں

*شعبہ تعلیم کےتحت کراچی یونیورسٹی میں میٹ اپ ہوا جس میں ڈاکٹرز، فیکلٹی ممبران اور پروفیسرز سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی، رکنِ شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطّاری نے بیان کیا۔ *پنجاب کے شہر پاکپتن شریف میں شعبہ مزاراتِ اولیا کے تحت اجتماع ہوا جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی، رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطّاری نے شانِ صحابہ و اہلِ بیت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شُرَکا کو اپنی زندگی ان کی مبارک سیرت کے مطابق گزارنے کی ترغیب دلائی۔ *میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت پریس کلب حیدرآباد میں طہارت کورس ہوا جس میں میڈیا سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات نے شرکت کی، مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شُرَکا کو طہارت کورس کی اہمیت بتاتے ہوئے فرض علوم سیکھنے کا ذہن دیا جبکہ دعوتِ اسلامی کی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔ *شعبہ معاونت برائے اسلامی بہن کے تحت کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آبادE-11میں مدنی مرکز فیضانِ صحابیات کا رکنِ شوریٰ ابوماجد حاجی محمد شاہد عطّاری مدنی نے افتتاح کیا اور دُعا کروائی جبکہ مقامی ذمّہ داران نے رکنِ شوریٰ کو مرکز سے متعلق بریفنگ دی۔ *فیضانِ مدینہ اسٹیج فورڈ یوکے میں جامعۃُ المدینہ انٹر نیشنل افیئرز کے تحت سیشن ہوا جس میں جامعۃُ المدینہ کے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی، شیخُ الحدیث و التفسیر مفتی قاسم عطّاری نے طلبہ کو پڑھائی پر بھرپور توجہ دینے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی و اصلاحی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیا۔ *ساؤتھ کوریا کے شہر بوسان میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحتMeet upہوا جس میں P.H.D اسکالرز اور ایجوکیشن فیلڈ سے وابستہ افراد کی شرکت ہوئی۔ ساؤتھ افریقہ سے بذریعہ ویڈیو لنک مفتی عبدالنبی حمیدی مُدَّظِلُّہُ العالی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شُرَکا کو نیک اعمال کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔ *چنیکا دارُالسلام تنزانیہ میں قائم جامعۃُ المدینہ فیضانِ شیخ عبد القادر جیلانی میں حضرت مولانا شیخ حسن سعید چیزنگا شافعی مُدَّظِلُّہُ العالی کی تشریف آوری ہوئی جہاں طلبہ اور اساتذہ نے ان کا استقبال کیا اور ملاقات بھی کی، شیخ حسن سعید صاحب کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں، شیخ صاحب نے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہا اور مزید ترقی کیلئے دعائیں کیں۔ *نیپال کے شہر نیپال گنج مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ مدرسۃُ المدینہ بالغان کے تحت”معلم کورس ہوا جس میں مدرسۃُ المدینہ کے اسٹوڈنٹس سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس مدرسۃ ُالمدینہ بالغان نے کورس کروایا اور شُرَکا کو قراٰنِ پاک پڑھانے کے متعلق مختلف امور بتائے۔ *شعبہ خدامُ المساجد والمدارس کی کوششوں سے موزمبیق کے سٹی نمپولا میں فیضانِ قراٰن مسجد کا افتتاح ہوا جس میں افریقن عاشقانِ رسول اور ذمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی شرکت ہوئی۔ نگران نمپولا مولانا محبوب عطّاری مدنی نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شُرَکا کو نمازوں کی پابندی کرنے اور زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرنے کی ترغیب دلائی۔

ہفتہ وار رسائل کی کارکردگی (جولائی 2024ء)

شیخ ِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ یا آپ کے خلیفہ حضرت مولانا عبیدرضا عطّاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ ہر ہفتے ایک مدنی رسالہ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلاتے اور پڑھنے/سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازتے ہیں، جولائی 2024ء میں دیئے گئے 5مَدَنی رَسائل کے نام اور ان کی کارکردگی پڑھئے: (1)امیرِ اہلِ سنّت کی سفرِ مدینہ 1980 سے واپسی: 24 لاکھ 32ہزار 76 (2)فیضانِ معروف کرخی رحمۃُ اللہِ علیہ: 27لاکھ 87ہزار 38 (3)امیرِ اہلِ سنّت اور تعظیمِ سادات (قسط اول): 29لاکھ 34ہزار 199 (4)پیارے نبی کی پیاری آل: 31لاکھ 57ہزار 239 (5)نیکی کی دعوت کیسے دیں؟ 28لاکھ 22ہزار 486۔

جولائی 2024ء میں امیرِ اہلِ سنت کی جانب سے

جاری کئے گئے پیغامات کی تفصیل

شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے جولائی2024ء میں نجی پیغامات کے علاوہ المدینۃُ العلمیۃ (اسلامک ریسرچ سینٹر، دعوتِ اسلامی) کے شعبہ ”پیغاماتِ عطّاؔر“ کے ذریعے تقریباً3089پیغامات جاری فرمائے جن میں 569تعزیت کے، 2377عیادت کے جبکہ 143دیگر پیغامات تھے۔ ان پیغامات کے ذریعے امیرِ اہلِ سنّت نے بیماروں سے عیادت کی، انہیں بیماری پر صبر کرنے کا ذہن دیا جبکہ مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے مغفرت اور بلندیِ درجات کی دعائیں کی۔

دعوتِ اسلامی کی تازہ ترین اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے

news.dawateislami.net

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز،المدینۃ العلمیہ کراچی


Share