Book Name:Fazail e Hasnain Karimain
٭…عرض کی: تنگدستی اور خوش حالی میں خرچ کرنا۔
٭…اِسْتِفْسَارفرمایا: بُزْدِلِی کیا ہے؟
٭…عرض کی: دوست پر جُرأت مندی کا مُظَاہَرہ کرنا اور دشمن سے بھاگنا۔
٭…اِسْتِفْسَارفرمایا: حِلم (بُردباری) کیا ہے؟
٭…عرض کی: غُصّہ پی جانا اور نَفس کو قابو میں رکھنا۔
٭…اِسْتِفْسَارفرمایا: فَقْر کیا ہے؟
٭…عرض کیا: نفس کا ہر چیز کے مُعاملے میں حَرِیص ہونا۔
٭…اِسْتِفْسَارفرمایا: ذِلَّت کس چیز میں ہے؟
٭…عرض کی: سچائی کا سامنا کرتے وقت گھبرا جانے میں۔
٭…اِسْتِفْسَارفرمایا: بُزُرگی کیا ہے؟
٭…عرض کی: نقصان کرنے والے کو کچھ عَطا کرنا اور قُصُوروار کو مُعاف کر دینا۔
٭…اِسْتِفْسَارفرمایا: محرومی کیا ہے؟
٭…عرض کی: حصّہ ملنے پر انکار کر دینا۔(المعجم الکبیر، الحدیث:۲۶۸۸، ج۳، ص۶۸۔ملتقطاً)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! حضرتِ سیّدُنا امامِ حسن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے اِن جوابات سے ہمیں علم و حِکمت کے بہت سے مدنی پھول حاصل ہوئے ۔جو جوابات سیّدُناامامِ حسنِ مُجتبیٰرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے دئیے ہمارے مُعاشرے میں اِن کے برخِلاف ہورہا ہے۔آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا :بھلائی کے ذریعے برائی کو دور کرنا یہ راست رَوِی ہے جبکہ ہمارا مَعْمُول ہے کہ اگر کوئی ہمارے ساتھ بُرا سُلوک کرے تو ہم بھی اُس