Book Name:Fazail e Hasnain Karimain
تو تم قوم میں سب سے چھوٹے ہو۔ لیکن کل تم اِن کے بڑے بنو گے۔اور تم میں سے جس میں یاد رکھنے کی طاقت نہ ہوتواُسے چاہیے کہ وہ لکھ لیا کرے۔(تاریخ دمشق،ج۱۳،ص۲۵۹) آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے عِلْم و فَضْل کا اندازہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے اِن جوابات سے لگایا جا سکتاہےجو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے امیرُالمؤمنین حضرتِ سیّدُنا مَولیٰ علی مُشکل کُشا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے پوچھے ۔آئیے اِن حَضْرات کی عِلْم وحِکمت سے بھرپور گفتگو سے چند مدنی پھول سنتے ہیں،چنانچہ حضرتِ مَوْلیٰ علی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے اِسْتِفْسَار فرمایا : میرے بیٹے بتاؤ ! راست رَوِی(یعنی سچائی ودِیانَتْداری) کیا ہے؟
٭…عرض کی: راست رَوِی بھلائی کے ذریعے بُرائی کو دُور کرنے کا نام ہے۔
٭…پھر اِسْتِفْسَارفرمایا:عزّت و بلندیِٔ مرتبہ کس چیز میں ہے؟
٭… عرض کی: رِشتہ داروں اور قبیلہ والوں کے ساتھ بھلائی و تَعَاوُن کرنے میں۔
٭…اِسْتِفْسَارکیا: شَفْقَت ومہربانی کس میں ہے؟
٭…عرض کی: قَنَاعت اِخْتِیار کرنے اور کسی کو حقیر وذلیل نہ جاننے میں۔
٭…اِسْتِفْسَارکیا: مَلامت کیا ہے؟
٭…عرض کی: خود کو محفوظ رکھنا اور دوسرے کو ذلیل ورُسوا کرنا۔
٭…اِسْتِفْسَارفرمایا: سَخَاوت کیا ہے؟