Karamat e Imam Hussain Aur Yazeed ka Anjam e Bad

Book Name:Karamat e Imam Hussain Aur Yazeed ka Anjam e Bad

اُلجھنے سے بچوں گا ٭ صلُّوا عَلَی الْحبیب،اُذْکُرُوااللّٰہ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰہ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والوں کی دل جُوئی کیلئے بُلند آواز سے جواب دوں گا  ٭ بیان کے بعد خود آگے بڑھ کر سلام و مصافَحہ اور انفِرادی کوشش کروں گا ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بیان کرنے کی نیّتیں:

میں بھی نیت کرتا ہوں  ٭ اللہعَزَّ  وَجَلَّ  کی رضا پانے اور ثواب کمانے کے لئےبیان کروں گا ٭دیکھ کر بیان کروں گا ٭پارہ 14، سورۃُ النَّحْل ،آیت125: اُدْعُ اِلٰى سَبِیْلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَ الْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ (ترجَمۂ کنزالایمان: اپنے رب کی راہ کی طرف بلاؤ پکّی تدبیر اور اچّھی نصیحت سے)اوربُخاری شریف ( حدیث4361)میں وارِد اِس فرمانِ مصطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم: بَلِّغُوْا عَنِّیْ وَ لَوْاٰیَۃً۔ یعنی ’’پہنچادو میری طرف سے اگرچِہ ایک ہی آیت ہو ‘‘ میں دیئے ہوئے اَحکام کی پیروی کروں گا ٭ نیکی کا حکم دوں گا اوربُرائی سے منع کروں گا ٭اَشعار پڑھتے نیز عربی، انگریزی اورمشکل الفاظ بولتے وقت دل کے اِخلاص پر توجُّہ رکھوں گایعنی اپنی علمیَّت کی دھاک بٹھانی مقصود ہوئی تو بولنے سے بچوں گا ٭مَدَنی قافلے، مَدَنی انعامات ، نیز عَلاقائی دورہ، برائے نیکی کی دعوت وغیرہ کی رغبت دلاؤں گا٭ قہقہہ لگانے اور لگوانے سے بچوں گا ٭نظر کی حفاظت کا ذہن بنانے کی خاطر حتَّی الامکان نگاہیں نیچی رکھوں گا۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!     صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد