Karamat e Imam Hussain Aur Yazeed ka Anjam e Bad

Book Name:Karamat e Imam Hussain Aur Yazeed ka Anjam e Bad

حسن رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُما کے بارے میں فرمایا:مَنْ اَحَبَّھُمَا فَقَدْ اَحَبَّنِیْ وَمَنْ اَبْغَضَھُمَا فَقَدْ اَبْغَضَنِیْ،یعنی جس نے ان دونوں سےمَحَّبت کی اس نے مجھ سے مَحَّبت کی اور جس نے ان سے عَداوت کی اس نے مجھ سے عَداوت(دُشمنی) کی۔(ابن ماجہ،کتاب السنۃ،باب فی فضائل اصحاب رسول اللّٰہ،۱/۹۶، حدیث:۱۴۳)

 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اپنے دل میں  ان دونوں ہستیوں  کی  مَحَبَّت  بڑھائیے اور ان سے بُغْض  رکھنے والوں کی صُحبتِ بد سے  بچئے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوت ِ اسلامی کا مدنی ماحول ہمیں خوفِ خدا عزوجل وعشق مصطفے  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کے ساتھ ساتھ  تمام اَہلِ بیتِ اطہار اور جُملہ صحابۂ  کرام  رِضْوَانُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن  سے مَحَبَّت کے جام پلاتا ہے ۔آپ بھی اس  مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ رہیے اور خوب خوب برکتیں حاصل  کیجئے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

شہادت کی شہرت

میٹھےمیٹھے اسلامی بھائیو!حضرت امامِ عالی مَقام امامِ حُسین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ   کی وِلادَت کے ساتھ ہی آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ   کی شَہادَت کی خَبَر مَشہور ہوچکی تھی، شِیْر خوار گی(دودھ پینے کی عمر)کے ایّام میں حُضُورِ اَقْدس نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم نےحضرت سَیِّدَتُنااُمُّ الفَضْل رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کوامام حسین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ   کی شَہادت کی خَبردی،چنا نچہ حضرت سَیِّدتنا اُمُّ الْفَضْل بنتِ حارثرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا ایک