Book Name:Karamat e Imam Hussain Aur Yazeed ka Anjam e Bad
توبہ کی اور نمازوں کی پابندی کا عزم کرلیا۔ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ترغیب دلانے پر چاند رات کو گھر جانے کے بجائے راہِ خدا کا مسافر بن گیا جہاں علمِ دین کے سنہری موتیوں سے دامن بھرنے کا موقع ملا اورسنّتیں سیکھنے کے ساتھ ساتھ ان پر عمل کرنے کا جذبہ دل میں موجزن ہوگیا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کو اِخْتِتام کی طَرَف لاتے ہوئے سنّت کی فَضِیْلَتْ اور چَنْد سنّتیں اور آداب بیان کرنے کی سَعادَت حاصل کرتا ہوں ۔ تاجْدارِ رسالت ، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مصطَفٰے جانِ رَحْمَت، شَمْعِ بزمِ ہدایت ،نَوْشَۂ بزمِ جنّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ جنّت نِشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔
(مِشْکاۃُ الْمَصابِیح ،ج۱ ص۵۵ حدیث ۱۷۵ دارالکتب العلمیۃ بیروت )
سینہ تری سنّت کا مدینہ بنے آقا جنّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
’’ہاتھ ملانا سنّت ہے‘‘ کے چودہ حُرُوف کی نسبت سے ہاتھ ملانے کے 14 مَدَنی پھول
٭دومسلمانوں کابوَقْتِ مُلاقات سلام کر کے دونوں ہاتھوں سے مُصافَحَہ کرنا یعنی دونوں ہاتھ مِلانا سنّت ہے۔٭ رُخْصَتْ ہوتے وَقْت بھی سلام کیجئے اورہاتھ بھی مِلا سکتے