Karamat e Imam Hussain Aur Yazeed ka Anjam e Bad

Book Name:Karamat e Imam Hussain Aur Yazeed ka Anjam e Bad

ابنِ زیاد، ابنِ سَعد،شِمر، قیس ابنِ اَشْعَث کُندی ، خولی ابنِ یزید، سنان بن اَنَس نخعی، عبداللہ بن قیس ، یزید بن مالک اور باقی تمام اَشْقِیا جوحضرت امام حسین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کےقتل میں شریک تھے اور ساعی(کوشش کرنے والے ) تھے طرح طرح کی عُقوبتوں(تکلیف دہ سزاؤں) سے قتل کیے گئے اور ان کی لاشیں گھوڑوں کی ٹاپوں (کُھروں)سے پامال کرائی گئیں۔(روضۃ الشہداء (مترجم)، دسواں باب، فصل دوم، ج۲، ص۴۵۵ ماخوذاً)

اے ابن ِسَعد!رَے کی حکومت تو کیا ملی

ظُلم و جَفا کی جلد ہی تجھ کو سَزا ملی

اے شمرِنابکار!شہیدوں کے خُون کی

کیسی سزا تجھے ابھی اے ناسَزا ملی

اے تِشنگانِ خونِ جوانانِ اہلِ بیت

دیکھا کہ تم کو ظُلم کی کیسی سَزا ملی

رُسوائے خَلْق ہوگئے برباد ہوگئے

مردُودو!تم کو ذلتِ ہر دوسَرا ملی

تم نے اُجاڑا حضرتِ زَہرا کا بوستاں

تم خود اُجڑ گئے تمہیں یہ بد دُعا ملی

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

یزید اور اس  کا کردار ِ  بد

یزید وہ بَد نَصِیْب شَخْص ہے جس کی پیْشانی پر اَہْلِ بَیْتِ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکے بے گناہ قَتْل کا سِیاہ داغ ہے اور جس پر ہر زمانے میں دُنیائے اسلام مَلامَت کرتی رہی ہے اور قیامت تک اِس کا نام تحقیرکے ساتھ لیا جائے گا۔یہ بَد باطِن ،سِیاہ دل،ننگِ خاندان(خاندان کی ذلت کا باعث) تھا۔ نِہایَتْ موٹا، بَدْنما، کثیرُالشَّعْر(کثرت سے