Karamat e Imam Hussain Aur Yazeed ka Anjam e Bad

Book Name:Karamat e Imam Hussain Aur Yazeed ka Anjam e Bad

بڑھ بھی گیا اور پہلے سے زیادہ میٹھا اور لذیذبھی ہوگیا۔ (الطبقات الکبری ،ج ۵ ،ص ۱۱۰ )

ولادتِ مبارکہ

 سُبْحٰنَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ !کیا شان ہے امامِ عالی مقام حضرت سَیِّدُنااما م حُسین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ   کی کہ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کی مُبارک کُلّی کی برکت سے کُنوئیں کاپانی پہلے سے کافی بڑھ بھی گیا اور لذیذ اورشیریں بھی ہو گیا۔آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کی ذاتِ بابرکت  سے وقتاً فوقتاً کرامات کاظُہورہوتا  رہتا حتّی کہ آپ  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کی وِلادَت باسَعادت بھی باکَرامت ہے۔چُنانچہ سَیّدی عارِف باللہ نورُ الدّین عبدُ الرّحمٰن جامی قُدِّسَ  سِرُّہُ السّامی "شَواہدُ النّبوّۃ" میں فرماتے ہیں۔منقول ہے کہ امامِ پاک(امام حسین )رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ   کی مُدَّتِ حَمل چھ ماہ ہے۔حضرت سَیّدُنا یحیی عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور امامِ عالی مَقام امامِ حُسین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کے علاوہ کوئی ایسابَچّہ زِندہ نہ رہا جس کی مُدَّتِ حَمْل چھ ماہ ہوئی ہو۔(شواہد النبوۃ ص۲۲۸ مکتبۃ الحقیقۃ ترکی)

آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ   کی وِلادَت 5 شعبان  4ھ کو مدینۂ مُنورہ زَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً  میں ہوئی۔ آپ کی کُنیت ابوعبداللہ اورلَقَب سِبْطِ رسولِ اللہ اوررَیْحَانَۃُ الرَّسُوْل ہے۔ حُضور پُرنورسیّدِ عالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمنے آپ کانام حُسین اور شَبِّیر رکھا اورآپ کوبھی جنّتی جَوانوں کا سَردار اور اَپنافَرْزَنْدفرمایا۔(اسد الغابۃ، باب الحاء والحسین، ۱۱۷۳۔ الحسین بن علی،ص۲۵،۲۶ملتقطاًو"سیر اعلام النبلاء"،۲۷۰۔الحسین الشہید...الخ،ج۴، ص۴۰۲۔ ۴۰۴)

نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم نے امام حسین اور آپ کے بڑے بھائی حضرت  سیدنا