Book Name:Karamat e Imam Hussain Aur Yazeed ka Anjam e Bad
کرنا ساری رات عِبادَت کرنے سے اَفْضَل ہے۔"(بہار شریعت حصہ ۱۶ صفحہ ۶۲۹)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ 12مَدَنی کاموں کی بَرَکت سے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کو وہ تَرَقّی ملی کہ دن بَدن ہزاروں لوگ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَسْتَہ ہونے لگے اور ان کی زِنْدَگیوں میں قابِلِ قَدْر مَدَنی اِنْقِلاب رُوْنُما ہوگیا۔آئیے تَرْغِیْب کے لیے ایک مَدَنی بَہارسُنْتے ہیں۔
واہ کینٹ (ضلع راولپنڈی، پاکستان) کے مقیم نوجوان اپنی زندگی کے احوال کچھ یوں بیان کرتے ہیں کہ نمازیں قضا ء کرنا، فلموں کے فحش وبے ہودہ مناظر دیکھ کر شیطان کو خوش کرنا اور عشقیہ وفسقیہ گانے باجے سن کرمست رہنا میرا معمول بن چکا تھا۔ سنّتوں پر عمل کرنے سے محروم تھا، الغرض میرے ہر طرف گناہوں کا گھٹا ٹوپ اندھیرا تھا، میری گناہوں سے تاریک دنیا میں نیکیوں کی شمع کچھ یوں فروزاں ہوئی، ایک مبلّغِ دعوتِ اسلامی سے ملاقات ہو گئی اُنہوں نے انفرادی کوشش کے ذریعے دس روزہ اجتماعی اعتکاف کا ذہن دیا، پُرخلوص انداز میں دی گئی نیکی کی دعوت دل پر اثرکرگئی اور میں اجتماعی اعتکاف میں بیٹھ گیا، جہاں میرے شب وروز عبادت میں بسر ہونے لگے، پُرسوز بیانات اور رقت انگیز دعاؤں نے میرے دل کی دنیا ہی بدل دی، کرم بالائے کرم یہ کہ اجتماعی اعتکاف میں امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مدنی مُذاکرہ سُننے کی سعادت ملی،آپ کے پُراثر ملفوظات سے میں اس قدر متأثر ہوا کہ میں نے فوراً اپنے تمام سابقہ گناہوں سے