Karamat e Imam Hussain Aur Yazeed ka Anjam e Bad

Book Name:Karamat e Imam Hussain Aur Yazeed ka Anjam e Bad

ہیں۔٭نبی مُکَرَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کا ارشادِ مُعَظَّم ہے:’’جب دو مسلمان مُلاقات کرتے ہوئے مُصافَحَہ کرتے ہیں اور ایک دوسرے سے خَیْرِیَّتْ دَرْیافْت کرتے ہیں تو   اللہعَزَّ  وَجَلَّ  ان کے درمیان سو رَحمتیں نازِل فرماتاہے جن میں سے نِنانوے رَحمتیں زِیادَہ پُرْتَپاک طریْقے سے ملنے والے اور اچّھے طریْقے سے اپنے بھائی سے خَیْرِیَّتْ دَرْیافْت کرنے والے کے لئے ہوتی ہیں۔‘‘( اَلْمُعْجَمُ الْاَ وْسَط لِلطَّبَرَانِیّ ج۵ ص ۳۸۰ رقم ۷۶۷۲) ٭’’جب دودوست آپس میں ملتے ہیں اور مُصافَحَہ کرتے ہیں اور نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم  پردُرُودِ پاک پڑھتے ہیں تو ان دونوں کے جُدا ہونے سے پَہلے پَہلے دونوں کے اگلے پِچھلے گناہ بَخْش دیئے جاتے ہیں۔‘‘ (شُعَبُ الْاِیْمَان لِلْبَیْہَقِیّ حدیث ۸۹۴۴ ج ۶ ص ۴۷۱ دارالکتب العلمیۃ بیروت) ٭ہاتھ مِلاتے وَقْت دُرُوْد شریف پَڑھ کر ہو سکے تو یہ دُعا بھی پَڑھ لیجئے: ’’یَغفِرُ اللّٰہُ لَنَا وَ لَکُم‘‘(یعنی اللہعَزَّ  وَجَلَّ   ہماری اور تمہاری مَغْفِرَتْ فرمائے)۔ ٭دو مسلمان ہاتھ مِلانے کے دَوْران  جو دُعا مانگیں گے اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ قبول ہوگی ہاتھ جُدا ہونے سے پَہلے پَہلے دونوں کی مَغْفِرَتْ ہو جائے گی اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ۔ (مُسنَد اِمام احمد بن حَنبل ج۴ ص۲۸۶ حدیث ۱۲۴۵۴ دارالفکر بیروت) ٭ آپس میں ہاتھ مِلانے سے دُشْمَنِیْ دُوْر ہوتی ہے۔ ٭ فرمانِ مصطَفٰی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم ہے:جو مسلمان اپنے بھائی سے مُصافَحَہ کرے اورکسی کے دِل میں دوسرے سے عَداوَتْ نہ ہو تو ہاتھ جُدا ہونے سے پَہلے اللہ تعالیٰ دونوں کے گُزَشْتَہ گناہوں کو بَخْش دے گا اورجو کوئی اپنے مسلمان بھائی کی طرف مَحَبَّت بَھری نَظَرْ سے دیکھے اور اُس کے دِل یا سیْنے میں