Shan O Karamaat e Ghaus e Azam

Book Name:Shan O Karamaat e Ghaus e Azam

لیجئے پھر اُلٹے پاؤں کے انگو ٹھے سے شُرو ع کر کے چھنگلیاسَمیت ناخن کاٹ لیجئے۔ (دُرِّمُختارج۹ص۶۷۰، اِحْیاءُ الْعُلُوم ج ۱ ص ۱۹۳ ) )4( جَنابت کی حالت (یعنی غُسل فرض ہونے کی صورت ) میں ناخُن کاٹنامکروہ ہے۔ (عالَمگیری ج ۵ ص۳۵۸))5(دانت سے ناخن کاٹنا مکروہ ہے اور اس سے بَرْص یعنی کوڑھ کے مرض کا اندیشہ ہے۔ (عالَمگیری ج ۵ ص۳۵۸) )6(ناخُن کاٹنے کے بعد ان کو دَفن کر دیجئے۔( عالَمگیری ج ۵ ص۳۵۸)  )7(ناخن کا تَراشہ (یعنی کٹے ہوئے ناخن) بیتُ الْخَلاء یا غسل خانے میں ڈال دینا مکروہ ہے کہ اس سے بیماری پیدا ہوتی ہے۔( عالَمگیری ج ۵ ص۳۵۸))8(بدھ کے دن ناخن نہیں کاٹنے چاہئیں کہ بَرْص یعنی کوڑھ ہوجانے کا اندیشہ ہے البتہ اگر اُنتالیس(39) دن سے نہیں کاٹے تھے، آج بد ھ کو چالیسواں دن ہے اگر آج نہیں کاٹتا توچالیس دن سے زائد ہوجائیں گے تو اس پر واجِب ہوگا کہ آج ہی کے دن کاٹے اس لیے کہ چالیس دن سے زائد ناخن رکھنا ناجائز و مکروہِ تحریمی ہے۔( تفصیلی معلومات کے لیے فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ جلد22 صَفْحَہ 574 ،685 ملاحظہ فرمالیجئے) )9(لمبے ناخن شیطان کی نشست گاہ ہيں یعنی ان پر شیطان بیٹھتا ہے ۔ ( اِتحافُ السّادَۃ للزّبیدی ج۲ص۶۵۳ )

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کُتُب، بہارِ شریعت حصّہ 16(304صفحات) نیز 120 صَفَحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“ ھدِيَّةً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔ سُنّتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سَفَر بھی ہے۔

علم حاصل کرو، جہل زائل کرو                      پاؤ گے راحتیں، قافلے میں چلو

سنتیں سیکھنے، تین دن کےلیے                      ہر مہینے چلیں ، قافلے میں چلو

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے 6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں

 

پڑھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے