Ghaus e Pak ka Bachpan

Book Name:Ghaus e Pak ka Bachpan

ساتھ ویڈیو گیمز کے دینی اور دنیاوی نقصانات سے بھی آگاہی ہو گی۔

"فرعون کا خواب" آپ پڑھیں گے یا بچوں کو پڑھائیں گے یا سنائیں گے تو ان شآء اللہ عَزَّ وَجَلَّ  حضرتِ سیدنا موسی کلیم اللہ علی نبینا وعلیہ الصلوۃ والسلام کی شان و عظمت سے آگاہی ہو گی اور ساتھ ہی ساتھ کولڈ ڈرنکس(Cold  Drinks) کے نقصانات کی بھی معلومات ہوں گی۔

"بیٹا ہو تو ایسا" آپ پڑھیں گے یا بچوں کو پڑھائیں گے یا سنائیں گے تو ان شآء اللہ عَزَّ وَجَلَّ  پتا چلے گا حضرتِ سیدنا اسماعیل علیہ الصلوٰۃ والسلام نے کس طرح اپنے آپ کو قربانی کے لئے پیش کیا اور پھر کس طرح جنّتی مینڈھا، آپ کے لئے اللہ عَزَّ وَجَلَّ  نے بھیجا، حضرتِ ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام کے خصوصی فضائل بھی پتا چلیں گے اور ٹافیاں، چاکلیٹس اور رنگ برنگی کھٹ مٹھی گولیاں کھانے کے نقصانات بھی آپ کو معلوم ہوں گے۔

"جھوٹا چور" رسالہ اگر آپ پڑھیں گے یا بچوں کو پڑھائیں گے یا سنائیں گے تو ان شآء اللہ عَزَّ وَجَلَّ  آپ کو بھی جھوٹ سے نفرت ہو گی اور بچوں کو بھی اور ان شآء اللہ عَزَّ وَجَلَّ  سچ بولنے کی رغبت آپ کو بھی ہو گی اور آپ کے بچوں کو بھی اور جو کارآمد مدنی پھول اس رسالے کے آخر میں ہیں، اس سے آپ کو بھی اور بچوں کو بھی ظاہر و باطن صاف رکھنے کی تربیت ہو گی۔ ان شآء اللہ عَزَّ وَجَلَّ  

   کاش! جنّ بھُوت کی کہانیاں بچوں کو پڑھانے یا سنانے کے بجائے ہم یہ سچی اسلامی کہانیاں بچوں کو پڑھائیں یا سنائیں،ان شآء اللہ عَزَّ وَجَلَّ  آپ دیکھیں گے کہ آپ کے بچے مدنی ماحول میں ڈھلتے چلے جائیں گے۔

مِرے غوث کا وسیلہ رہے شاد سب قبیلہ

اِنہیں خُلد میں بسانا مَدنی مدینے والے

مِرے جس قَدَر ہیں اَحباب انہیں کردیں شاہ بیتاب