Ghaus e Pak ka Bachpan

Book Name:Ghaus e Pak ka Bachpan

وَ الْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ (تَرْجَمَۂ کنز الایمان: اپنے رَبّ کی راہ کی طرف بُلاؤ پکّی تدبیر اور اَچّھی نصیحت سے) اوربُخاری شریف ( حدیث4361)میں وارِد اِس فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : بَلِّغُوْاعَنِّیْ وَ لَوْ اٰیَۃً۔ یعنی ’’پہنچادو میری طرف سے اگرچِہ ایک ہی آیت ہو ‘‘ میں دیئے ہوئے اَحْکام  کی پَیْروی کروں گا ٭ نیکی کا حکم دوں گا اوربُرائی سے مَنْع کروں گا ٭اَشْعار پڑھتے نیز عَرَبی، اَنگریزی اور مُشْکِل اَلْفَاظ بولتے وَقْت دل کے اِخْلَاص پر تَوَجُّہ رکھوں گایعنی اپنی عِلْمیَّت کی دھاک بِٹھانی مَقْصُود ہوئی تو بولنے سے بچوں گا ٭مَدَنی قافلے، مَدَنی انعامات ، نیز عَلاقائی دَوْرَہ، برائے نیکی کی دعوت وغیرہ کی رَغْبَت دِلاؤں گا٭قَہْقَہہ لگانے اور لگوانے سے بچوں گا٭نظر کی حِفَاظَت کا ذِہْن بنانے کی خاطِر حتَّی الْاِمْکان نگاہیں نیچی رکھوں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّدٍ

بیان کے مدنی پُھول

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!آج  میں آپ کے سامنےایک بہت عظیم اور بُزرگ ہَستی  کے بچپن کے حالات و واقعات بیان کرنے کی سَعادَت حاصل کروں گا ،پہلے ایک حِکایت بیان کروں گا، پھر  آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کی وِلادَت سے قَبل کے چند واقعات اور وِلادتِ با سَعَادت کےبارے میں کچھ مَدَنی پُھول پیش کروں گا نیز آ پ کے بچپن سے مُتَعَلِّق حالات و واقعات اور  کَرامات  اور آخر میں گھر میں آنے جانےکی سُنَّتیں اور آداب بیان کروں گا،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ۔آئیے پہلے ایک حکایت سُنْتے ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّدٍ

مُنّے کی لاش

شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسُنَّت،بانی ِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطارقادری رَضَوی ضِیائیدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے رسالے ’’مُنّے کی لاش‘‘میں ایک حکایت نقل فرماتے ہیں۔خَانْقَاہ میں ایک با