Book Name:Ghaus e Pak ka Bachpan
(ابوداود، ج۴ ص۴۲۰ حدیث۵۰۹۵)
اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ اس دُعاکوپڑھنے کی بَرَکت سے سیدھی راہ پر رہیں گے ، آفتوں سے حفاظت ہو گی اور اللہُ الصَّمَد عَزَّ وَجَلَّ کی مدد شاملِ حال رہے گی(2) گھرمیں داخل ہونے کی دعا :اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسْأَ لُکَ خَیْرَ الْمَوْلَجِ وَ خَیْرَ الْمَخْرَجِ بِسْمِ اللہِ وَلَجْنَا وَ بِسْمِ اللہِ خَرَجْنَا وَ عَلَی اللہِ رَبِّنَا تَوَ کَّلْنَا۔ (ابوداود، ج۴ ،ص۴۲۰ حدیث:۵۰۹۶)
(ترجمہ:اے اللہعَزَّ وَجَلَّ!میں تجھ سےداخل ہونے کی اورنکلنے کی بھلائی مانگتاہوں،اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نام سے ہم(گھر میں)داخل ہوئےاوراسی کےنام سےباہر آئے اور اپنے رَبّ اللہ عَزَّ وَجَلَّ پرہم نے بھروسہ کیا)دعا پڑھنے کے بعد گھر والوں کو سلام کرے پھر بارگاہِ رسالت میں سلام عرض کر ے اس کے بعد سُورۃُ الِاخلاص شریف پڑھے۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ روزی میں بَرَکت ،اور گھریلو جھگڑوں سے بچت ہو گی(3) اپنے گھر میں آتے جاتے محارِم ومَحرمات (مَثَلاً ماں، باپ ، بھائی،بہن، بال بچّے وغیرہ)کوسلام کیجئے(4) اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا نام لئے بغیر مَثَلاً بِسْمِ اللہ کہے بغیر جو گھر میں داخل ہوتا ہے شیطان بھی اُس کے ساتھ داخِل ہو جاتا ہے (5) اگر ایسے مکان(خواہ اپنے خالی گھر) میں جانا ہو کہ اس میں کوئی نہ ہو تو یہ کہئے: اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلیٰ عِبَادِ اللہِ الصّٰلِحِیْن (یعنی ہم پر اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نیک بندوں پر سلام )فِرِشتے اس سَلام کا جواب دیں گے۔( رَدُّالْمُحتارج۹ ص ۶۸۲)یا اس طرح کہے: اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ (یعنی یا نبی آپ پر سلام ) کیونکہ حُضُورِ اَقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رُوحِ مبارَک مسلمانوں کے گھروں میں تشریف فرما ہوتی ہے۔ (بہارِشريعت حصّہ۶،ص۹۶، شرح الشّفاء للقاری ج۲،ص۱۱۸)(6) جب کسی کے گھر میں داخل ہونا چاہیں تو اِس طرح کہئے : اَلسَّلامُ عَلَیْکُمْ کیا میں اندر آسکتاہوں ؟ (7) اگر داخلے کی اجازت نہ ملے تو بخوشی لوٹ جائیے ہو سکتا ہے