Book Name:Tarke Jamaat ki Waeidain
نتیجہ تھا کہ آپ کی شخصیت اُن تمام اَخْلاقی بُرائیوں سے پاک تھی، جن میں اس وَقْت کے کئی نوجوان مبُتلا تھے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اِس حکایت میں اُن والدین کے لئے دَرس کے مہکے مہکے مدنی پھول ہیں جو اپنی اَولاد کی مَدَنی تَربِیَت پرخاطر خواہ تَوجُّہ نہیں دیتے ، اُن سے دُنیوی تعلیم کے بارے میں تو پُوچھ گچھ کرتے ہیں مگرنَمازوں کی اَدائیگی کی ترغیب تک نہیں دیتے،یاد رکھئے!تَربِیَتِ اَولادصِرف اِس چیز کا نام نہیں کہ انہیں کھانے پینے اور لباس جیسی ضَرورتوں اورآسائشوں میں رکھاجائے بلکہ انہیں اللہعَزَّ وَجَلَّ اور اس کے رَسُول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا مُطِیع و فرمانبردار بنانے کی کوشِش کرنا بھی والِدین کی ذِمّہ داریوں میں شامل ہے ۔ آج کے اس پُرفِتَن دَور میں بچوں کی مَدَنی تَربِیَت کی اَہَمیَّت تو اور بھی بڑھ جاتی ہے کہ جب جِدَّت پَسندی کی رَنگینیاں اور فَریب کاریاں مُسْلِم مُعاشرے کو ٹی.وی ،ڈِش انٹینا ،کیبل نیٹ وَرک ،اِنْٹر نیٹ،سوشل میڈیا(Social Media)،جنسی و رُومانی ناولوں،موبائل کے غلط اِستعمال(Miss Use)،بُرے دوستوں اورگناہوں بھری محفلوں کی صُورت میں گھیرے ہوئے ہیں۔تفریح اورمعلوماتِ عامّہ میں اِضافے کے نام پر یہ آلات بے حَیائی کو جس تیزی سے فَروغ دے رہے ہیں ،یہ کسی سے پوشیدہ نہیں ۔اس تَباہ کُن ماحول میں مَدَنی مُنَّوں اور مَدَنی مُنّیوں کو اِسلامی مُعاشرے کا مُفید فَردبنانے کے لئے ان کی بہترین تَربِیَت بے حد ضَروری ہے۔اَولاد کی تَربِیَت کا ایک بہترین ذَرِیْعہ خود بھی اور اپنے گھر کے تمام افراد کوبھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ کرناہے۔کیونکہ جب ہم خوداِس مدنی ماحول سے وابستہ ہوں گے،مسجد بھروتحریک میں باقاعدہ شامل ہو کر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیں گے،مدنی انعامات کے مطابق زِندگی گزارنے کامدنی ذہن بنائیں گے،مدنی قافلوں میں سفر کریں گے اورکروائیں گے،ہر ہفتے ہونے والے مدنی مذاکرے میں پابندیِٔ وقت کے ساتھ اوّل تاآخر شرکت کی سعادت پائیں گے،گھر میں گناہوں بھرے چینلز چلانے کے بجائے،الیکٹرانک