Book Name:Tarke Jamaat ki Waeidain
مبلغ،100فیصدی اسلامی چینل یعنی"مدنی چینل"کو ہی اپنے گھر میں چلائیں گے تو اللّٰہعَزَّوَجَلَّکی رحمت سے اُمید ہےاوّلاًہماری اپنی تربیت کاسامان ہوگا،پھراس کی برکت سےاپنی اولاد کی مدنی تربیت کرنا بھی آسان ہوگا۔اِنۡ شَآءَاللّٰہعَزَّوَجَلَّ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں بچوں کی سُنَّتوں کے مُطابق تَریِبَت کرنے کیلئے دارُالمدینہ،جامعۃُ المدینہ اورمدرسۃُ المدینہ قائم ہیں۔جہاں مدنی منّوں اور مدنی منّیوں کی سُنّتوں کے مطابق صحیح تربیت کی جاتی ہے۔ اَوْلاد کی تَربِیَت کے حوالے سے مزید مدنی پھول حاصل کرنے کےلیے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 188 صفحات پر مُشتمل کتاب ”تَربیتِ اَوْلاد“مکتبۃُ المدینہ سے حاصل فرما کر مُطالَعہ بھی فرمالیجئے!اس کتاب میں بچوں کی تَربِیَت کے سلسلے میں قرآن واَحادیث اوراَقْوالِ بُزرگانِ دین کی خُوشبو سے مُعطَّر مُعطَّر مدنی پُھول بچے کی پیدائش سے لے کر اس کی شادی تک کے تمام اُمُور اور مختلف آداب ِ زِندگی کو بیان کیا گیاہے۔اس کتاب کونہ صِرف خُود پڑھئے بلکہ دوسروں کوبھی اس کے مُطالَعہ کی ترغیب دِلا کر ثوابِ جاریہ کے حق دار بنئے ۔
بالخصوص بچوں اوربالعموم بڑوں کی تربیت کے حوالے سے وقتاً فوقتاً امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی طرف سے مختلف موضوعات پر مشتمل رسائل شائع ہوتےرہتے ہیں،مثلاًاب تک4رسائل منظرِ عام پر آچکے ہیں،وہ 4رسائل کون سےہیں؟،ہو سکے تواپنے پاس لکھ لیجئے اورآج ہی مکتبۃ المدینہ سے طلب کیجئے،اِن رسائل کے مطالعہ سے بھی تربیت کے حوالے سے مفید معلومات حاصل ہوں گی۔اِنۡ شَآءَاللّٰہعَزَّوَجَلَّ
وہ 4رسائل یہ ہیں۔(1)نوروالا چہرہ(2) فرعون کا خواب(3)بیٹا ہوتو ایسا(4)جھوٹا چور