Book Name:Tarke Jamaat ki Waeidain
سینہ عشقِ رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کامدینہ بنانے کیلئے، دعوتِ اسلامی کے سَدابہار مدنی ماحول سے ہردَم وابستہ رہئے۔آئیے !آپ کی ترغیب کیلئے ایک خُوشگوارومُشکبار مدنی بہارآپ کے گوش گُزار کرتا ہوں۔چُنانچِہ اِنْدَورشہر( M.P.ہند) کے ایک ماڈَرن نوجوان نے آخِری عَشَرَہ رَمَضَانُ الْمُبارَک ۱۴۲۶ ھ میں تبلیغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کی طرف سے کئے جانے والے اِجْتماعی اِعتِکاف میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ اِعتِکاف کرنے کی سَعادت حاصِل کی۔ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول اور عاشِقانِ رسول کی صُحبت کی بَرَکت سے قَلب میں مَدَنی اِنقِلاب برپا ہو گیا، چِہرے پر داڑھی کی بہار یں مُسکرانے لگیں اور سبز عمامہ شریف سے سر سبز ہو گیا، ہاتھوں ہاتھ 12دن کے لئے سُنَّتوں کی تَربِیَت کے مَدَنی قافِلے کے مُسافِر بن گئے،خُوب مَدَنی رنگ چڑھا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مُبلّغِ دعوتِ اسلامی بن گئے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر اپنے شہر میں حلَقہ مُشاوَرَت کے نگران کی حیثیت سے مَدَنی کا مو ں کی دُھومیں مَچا رہے ہیں۔
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں
اے دعوتِ اسلامی تری دُھوم مچی ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کواِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنَّت کی فَضیلت اور چند سُنَّتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادَت حاصِل کرتاہوں۔تاجدارِرسالت،شَہَنشاہِ نَبُوّت،مُصطَفٰےجانِ رَحمت،شَمعِ بزمِ ہدایت ،نَوشَۂ بز م جنّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سُنَّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی ا و ر جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنَّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ (اِبنِ عَساکِر ج۹ص۳۴۳)