Book Name:Shan e Usman e Ghani

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سُنَّتوں کی خدمت کےلیے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں سے ماہانہ ایک مَدَنی کام،ہرماہ3دن کےمَدَنی قافلے میں سفر کرنا“بھی ہے۔اَمِیْرُالمؤمنین حضرت سَیّدُنا عمرِ فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں:میں اور میرا ایک انصاری پڑوسی بنو اُمَیَّہ بن زید (کے محلے) میں رہتے تھے، جو مدینۂ پاک کی بُلندی پر تھا ،ہم باری باری سرکارِ والا تَبار،شفیعِ روزِ شُمارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں حاضر ہوتے تھے ،ایک دن وہ مدینۂ مُنوّرہ جاتے اور واپس آکر اس دن کی وحی کاحال مجھ کو بتادیتے اور ایک دن میں جاتا اورآکر اس دن کی وحی کی خبر کا حال ان کو بتلاتا۔ (صَحیح بُخاری ج ۱ ص۵۰حدیث۸۹)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کا عِلْمِ دِیْن سیکھنے کا جذبہ صدکروڑ مرحبا!ہمیں بھی ہر ماہ کم از کم تین(3) دن کے مدنی قافلے میں ضرور سفرکرنا چاہیے ۔ اس سے جہاں ہمیں علمِ دین سیکھنے کا موقع ملے گا، وہیں نیکی کی دعوت عام کرنےکا ثواب بھی ہاتھ آئےگا۔مدنی قافلے میں سفر کی بڑی برکتیں ہیں،آئیے ترغیب کیلئے ایک مدنی بہار سنتےہیں ۔

جوڑوں کی بیماری بھی گئی اور بےروز گاری بھی گئی

ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے:میری ایک طرف بے روزگاری تھی تو دوسری طرف جوڑوں کے درد کی پُرانی بیماری تھی،تنگدستی اور شدید درد کے باعِث سخت بیزاری تھی،بَہُت علاج کروایا مگر کچھ فائدہ نہ ہوا ۔کسی اسلامی بھائی نے انفِرادی کوشِش کے ذَرِیعے ذِہن بنا کر دعوتِ اسلامی کے عاشقانِ رسول کے سنّتوں کی تربیَّت کے مَدَنی قافلے میں سنّتوں بھرے سفر کی ترکیب بنا دی ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مَدَنی قافلے میں سُنّتوں بھرے سفر اور عاشقانِ رسول کی شفقت بھری صحبت کی بَرَکت سے میری برسوں پُرانی جوڑوں کی بیماری بالکل صحیح ہوگئی ۔ مَدَنی قافلے سے واپَسی پر دوسرے ہی دن ایک اسلامی بھائی آئے اور انہوں نے مجھے کام پر لگا کرمیرے روز گار کی ترکیب بھی بنا دی۔ یہ بیان