Book Name:Shan e Usman e Ghani

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دل میں خوفِ خُدابٹھانے اورشرم وحَیا اَپنانےکیلئےدعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہردَم وابستہ رہئے، عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سُنَّتوں کی تَربِیَت کیلئے سفر اِخْتیار کیجئے اورکامیاب زِنْدگی گُزارنے اور اپنی آخِرت سَنوارنے کیلئے روزانہ’’فکر مدینہ‘‘ کے ذریعے مدنی اِنْعامات کا رِسالہ پُر کیجئے۔امیرِ اہلسنّتدَامَتۡ بَرَکاَتُہُمُ الۡعَالِیَہ ایک مدنی مذاکرے میں مدنی انعامات کا رِسالہ جمع کروانے کے حوالے سے مدنی پھول عطافرماتے ہیں کہ:"ہر روزفکرِ مدینہ کرکے مدنی انعامات کےرِسالے کے خانے پُر کریں اور ذِمہ دارکوہر مدنی ماہ کی پہلی تاریخ کو جمع کروا دیں،10 تاریخ کا اِنتظار نہ کریں"۔ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتِماع میں شرکت کیجئے اور دعوتِ اسلامی کا ہر دلعزیز 100 فیصداسلامی چینل" مَدَنی چینل"خود بھی دیکھتے رہیے اوردُوسروں کو بھی دیکھنے کی ترغیب دِلاتے رہئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حضرت عُثمان کا مُسلمانوں کے لیے پانی خرید نا :

مَنْقول ہےکہ جب مُہاجر ین، مکۂ مُعَظَّمہ زَادَ ہَااللہُ شَرَفًاوَّ تَعۡظِیۡمًاسے ہجر ت فرما کرمدینہ ٔمُنوَّرہ زَادَ ہَا اللہُ شَرَفًاوَّ تَعۡظِیۡمًاآئے تو یہاں کا نمکین پانی انہیں راس نہ آیا۔بنی غفّارسے تَعَلُّق رکھنے والے ایک شَخْص کی مِلک میں پانی کا ایک میٹھا چشمہ تھا جسے’’رُوْمہ ‘‘کہاجاتا تھا۔وہ اس کی ایک مَشک ایک" مُد" کے عِوَض بیچتے تھے۔رحمتِ عالم،نُورِ مجسّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اُن سے فرمایا : یہ چشمہ میرے ہاتھ ایک چشمۂ بِہِشْت(جنّتی چشمے)کےعِوَض بیچ دو۔اُنہوں نے عَرْض کی:’’یارَسُوْلَاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ! میرا اور میرے بچوں کا گُزر بَسر اسی پر ہے، مجھ میں ایسا کرنے کی اِسْتِطاعت نہیں۔‘‘جب یہ خبر حضرت سَیِّدُنا عُثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ تک پہنچی تو آپ نے وہ چشمہ مالِک سے پینتیس ہزار(35000) دِرْہَم میں خریدلیا ،پھربارگاہِ رِسالت میں حاضِر ہوکرعَرْض کی:’’يَا رَسُولَ اللهِ اَتَجْعَلُ لِي مِثْلَ الَّذِي جَعَلْتَهٗ لَهٗ عَيْنًا فِي الْجَنَّةِ اِنِ اشْتَرَيْتُھَا؟یعنی یارَسُوْلَاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ !کیا جس طرح آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اس شَخْص کو جَنَّتی چشمہ عَطافرما رہے تھے، اگر میں یہ چشمہ اس سے خرید لوں تو