Book Name:Shan e Usman e Ghani

*مَدَنی قافلے، مَدَنی انعامات ، نیز عَلاقائی دَوْرَہ برائے نیکی کی دعوت وغیرہ کی رَغْبَت دِلاؤں گا*قَہْقَہہ لگانے اور لگوانے سے بچوں گا*نظر کی حِفَاظَت کا ذِہْن بنانے کی خاطِر حتَّی الْاِمْکان نگاہیں نیچی رکھوں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بے مثال واقعہ:

مَنْقول ہے،اَمِیْرُالمْؤمنین حضرت سَیِّدُنا عُمر بن خطاب اور اَمِیْرُالمؤمنین حضرت سَیِّدُناعثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسرکارِ والاتَبار،شفیعِ روزِ شُمارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے کسی کام میں مشغول تھے کہ نمازِ عَصْر کا وَقْت ہوگیا۔حضرتِ سَیِّدُناعمرِ فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے حضرتِ سَیِّدُناعثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکوآگے بڑھ کر اِمامَت کرانے کا کہاتو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے عَرْض کی:آپ اس کے مجھ سے زِیادہ حَق دار ہیں کہ رَسُوْلُاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے آپ کو مُقدَّم فرمایا اور آپ کی تعریف کی ۔ حضرتِ سَیِّدُناعُمر بن خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا:میں آپ سے آگے نہیں بڑھوں گا کیونکہ میں نے سرکارِ مدینہ،قَرارِقَلب وسینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکویہ اِرْشادفرماتے سُنا:”عُثمان کتنااچھااِنْسان ہے، میرا داماد ہے اور میری دوبیٹیوں کا شوہر ہے،اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اس میں میرا نُور اِکٹھاکر دیاہے۔“حضرتِ سَیِّدُناعُثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا:میں آپ سے آگے نہیں بڑھوں گا کیونکہ میں نے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکویہ فرماتےہوئے سُناہےکہ:اللہ عَزَّوَجَلَّنےعُمرکےذریعے اِسلام کومکمل فرمایا۔ حضرتِ سیِّدُناعمر بن خطابرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا:میں آپ سے آگے نہیں بڑھوں گا، کیونکہ میں نے آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کویہ فرماتے سُناہےکہ:عُثمان سے فِرِشتے بھی حَیا کرتے ہیں۔حضرتِ سَیِّدُنا عُثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا:میں آپ سے آگے نہیں بڑھوں گاکیونکہ میں نےآپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکویہ فرماتے سُناہےکہ:اللہ عَزَّ وَجَلَّنےعُمرکے ذَرِیْعے دِیْن کی تکمیل فرمائی اورمُسلمانوں کو عزت بخشی۔حضرتِ سَیِّدُناعُمر بن خطابرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نےفرمایا:میں آپ سے آگے نہیں بڑھوں گا