Book Name:Shan e Usman e Ghani
بھی پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنَّتوں کا آئینہ دار ہو۔چُنانچہ
لباس میں بھی اِتِّباع ِسُنَّت:
حضرت سَیِّدُناسَلَمَہ بن اَکۡوَعۡ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ اَمِیْرُ الْمُومنین حضرت سَیِّدُنا عُثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کاتہبند نصف پنڈلی تک ہوا کرتا اوراس کی وجہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُاِرْشادفرما یا کرتے کہ’’هٰكَذَا كَانَتْ اِزْرَةُ صَاحِبِيْ یعنی نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا تہبند بھی اسی طرح(یعنی نصف پنڈلی تک ) ہوتا تھا۔‘‘(الشمائل المحمدیۃ،باب ماجاء فی صفۃ ازار۔۔۔الخ،ص۸۵)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اَمِیْرُالْمُؤمنین حضرت سَیّدُنا عُثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا سُنَّتِ رسول پر عمل کا جَذبہ مرحبا!آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ لباس پہننے میں بھی نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیروی فرمایا کرتے ۔ ہمیں بھی سُنَّت کے مُطَابِق بدن پرسفید لباس ،سر پر زُلْفیں نیز گنبد ِ خَضْریٰ کی یادوں سے مال مال سبز سبزعمامہ، چہرے پر شریعت کے مُطَابِق ایک مُٹھی داڑھی ،آنکھوں میں سُرمہ، سرمیں تیل لگا کر سُنَّتوں کی چلتی پِھرتی تصویر بن جاناچاہیے اورفیشن والے تنگ و چُسْت لباس پہننے سے نہ صِرْف خُود بچنا چاہیے بلکہ دوسروں کو بھی شَفْقَت و مَحَبَّت سے سمجھاتے ہوئے سُنَّتوں پر عمل کی ترغیب دِلانی چاہیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئیے! اب اَمِیْرُالمؤمنین حضرت سَیّدُنا عُثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے چند اَلْقابات اور ان کی وُجُوہات سُنْتے ہیں۔
پہلا لقب، ذُوالنُّورَین:
اَمِیْرُالْمُؤمنین حضرت سَیِّدُناعُثمانِ غنیرَضِیَ
اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُکاایک مشہور ومعروف لقب ’’ذُوالنُّوْرَیْن