Book Name:Shan e Usman e Ghani
ذریعہ یہ بھی ہے کہ اپنے بچوں کوصَحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے واقعات سُنائیں ،ان کی سِیْرت و کِردار کے بارے میں بتائیں اوران کےطریقے پرچلنے کی ترغیب بھی دِلائیں۔اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّدعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارےمکتبۃُ المدینہ نے 695 صفحات پرمُشتمِل کتاب ”اللہ والوں کی باتیں(جلد اَوّل)“شائع کرنے کی سَعادَت حاصل کی ہے،اس کتاب میں 97صَحابۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے مُختصر حالات و واقعات کے ساتھ ساتھ بے شُمار مَدَنی پُھول بھی جابَجا اپنی خُوشبوئیں لُٹا رہے ہیں۔آپ بھی اس کتاب کومکتبۃُ المدینہ سے ہدیۃً حاصل کرلیجئے ۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ اس کی برکت سے ہم اپنے اَسْلاف کی سیرت و کردار سے واقِف ہوکر ان کے نَقْشِ قدم پر چلنے کی کوشِش بھی کریں گے۔ اسی طرح مکتبۃ المدینہ کی ایک اور بڑی پیاری کتاب "کراماتِ صحابہ" کا مطالعہ فرمائیں، اسی طرح صحابہ کی سیرت کے متعلق مکتبۃ المدینہ کی ایک اور بہت ہی پیاری کتاب ہے، اس کا نام "خلفائے راشدین"۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
نامِ نامی ، اسمِ گرامی:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جس طرح تمام اَنْبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام میں سب سے اَفْضل واَعْلیٰ ہمارےآقاومَولیٰ،تاجدارِاَنْبیاءصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہیں،اسی طرح دیگر
تمام انبیاء عَلَیْہِمُ
السَّلَام کےاَصْحاب میں بھی سب سے اَفْضل مَقام ہمارے پیارے آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم اَجۡمَعِیۡنکاہےاورصحابۂ کرامرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہم اَجۡمَعِیۡنمیں سب سےاَفْضل خُلَفائےراشِدین(یعنی اَمِیْرُالمؤمنین حضرت سَیِّدُناابُوبکرصِدّیق،اَمِیْرُالمؤمنین
حضرت سَیِّدُناعُمرفارُوق،اَمِیْرُالمؤمنین حضرت سَیِّدُناعُثمانِ غنی اور اَمِیْرُالمؤمنین حضرت سَیِّدُناعلیُّ الْمُرتضیٰرَضِیَ اللہُ
تَعَالٰی عَنْہُمْ اَجۡمَعِیۡن) ہیں۔آج ہم ان خُلفائے عِظام میں سے تیسرے خلیفۂ راشد،اَمِیْرُالمؤمنین حضرت سَیِّدُناعُثمانِ غنیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکی شان وعظمت کے بارے میں سُنیں گے۔آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکانامِ نامی اِسْمِ گرامی زَمانۂ جاہِلیَّت(اسلام لانے سے پہلے)اورزمانۂ