Book Name:Shan e Usman e Ghani
کیونکہ میں نےآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو یہ فرماتے سُناہے کہ:عُثمان قرآنِ پاک کو جَمْع کرے گا اوریہ رَحْمٰن عَزَّ وَجَلَّکامحبوب ہے۔حضرتِ سَیِّدُناعُثمانِ غنیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنےفرمایا:میں آپ سے آگے نہیں بڑھوں گا کیونکہ میں نے حُضُور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکویہ فرماتے سُناکہ:عُمر کتنا اچھا اِنْسان ہے، بیواؤں اور یتیموں کی خَبر گیری کرتا ہے، اُن کے لئے اس وَقْت کھانا لاتاہے جب لوگ عالَمِ خواب میں ہوتےہیں۔حضرتِ سَیِّدُنا عُمر بن خطابرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نےفرمایا:میں آپ سے آگے نہیں بڑھوں گا کیونکہ میں نے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کویہ فرماتےسُناہےکہ:اللہ عَزَّ وَجَلَّ نےجَیْشُ الْعُسْرَہ (یعنی غزوۂ تَبُوک کا لشکر)تیارکرنے والےعُثمان کی مَغْفرت فرمادی ہے۔حضرتسَیِّدُناعُثمانرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا:میں آپ سے آگےنہیں بڑھوں گا،کیونکہ میں نےآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کویہ دُعافرماتے سُنا کہ:یااللہ عَزَّ وَجَلَّ! عُمر بن خطاب کے ذَرِیْعے اِسلام کوعزّت عَطا فرما!اوررَسُوْلُاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنےآپ کا نام فارُوق رکھااوراللہ عَزَّ وَجَلَّنے آپ کے ذَرِیْعے حق وباطل کے دَرْمِیان فَرق کیا۔ اس واقعہ کی خبرجب حُضُورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کوہوئی توآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے دونوں کے لئے دُعا فرمائی اور ایک دوسرے سے حُسنِ اَدَب کے ساتھ پیش آنے پر ان کی تعریف فرمائی۔ (الروض الفائق ،ص:۳۱۳)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اس واقعے سے جہاں صَحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی آپس میں مَحَبَّت واُلْفَت اورایک دوسرے کااِحْترام کرنے کامُقدَّس جَذبہ معلوم ہواوہیںسَیّدُنافارُوقِ اَعْظَم اور سَیّدُناعُثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کی عظمت و شان بھی واضح ہوگئی۔مزید اس سے یہ مدنی پُھول
بھی ملاکہ جب صحابۂ کرامعَلَیْہِمُ
الرِّضْوَان ایک دوسرے کے مَقام ومرتبے کااِحْترام کرتے ہیں،توہمیں توان
کی عظمت وشوکت کوخوب خوب بیان کرنا چاہیے اور نہ صِرْف خُود اِن کی مَحَبَّت کو اپنے
دل میں بٹھائے رکھیں بلکہ اپنی اَوْلاد کو بھی صَحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی مَحَبَّت اور ان کا اَدَب سکھائیں۔اس کاایک بہترین