Book Name:HIrs kay Nuqsanat Qanaat ki Barkatain
اچّھا کھانے کی حرْص نے اُسے ایک مالدار دوست کے تلوے چاٹنے پر مجبور کردِیا، جس کی وجہ سے نہ صرف اُس کی عزّتِ نفس مَجْرُوح ہوکر رہ گئی بلکہ اُسے ذِلّت و رُسوائی کا سامنا بھی کرنا پڑا چُنانچہ
ایک غریب آدَمی کے3 بیٹے تھے،جو کچھ اُسے دال روٹی مُیَسَّر آتی خُود بھی کھاتا اور اُنہیں بھی کھلاتا ۔اُن میں سے ایک بیٹا باپ کی غُربت اور دال روٹی سے ناخُوش رہتا تھا چُنانچہ اُس نے ایک دولت مند نوجوان سے دوستی کرلی اور اچّھا کھانا ملنے کے لالچ میں اُس کے گھر آنے جانے لگا۔ایک دن اُن کے درمیان کسی بات پر اَن بَن ہوگئی۔دَولت مند نے اپنی اَمِیْری کے غُرُور میں اُسے خُوب مارا پیٹا اور اُس کے دانت توڑ ڈالے۔تب وہ غریب دل ہی دل میں تَوبہ کرتے ہوئے کہنے لگا کہ میرے باپ کی پیار سے دی ہوئی دال روٹی اِس مار دھاڑ اور ذِلّت کے تَر نِوَالے سے بہتر ہے،اگر میں اچّھے کھانے پینے کی حرْص نہ کرتا تو آج اِتنی مار نہ کھاتا اور میرے دانت نہیں ٹُوٹتے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اِس حِکایت میں بالخُصُوص اُن لوگوں کے لئے عبرت کے بے شمار مدنی پھول ہیں کہ جو جائز و ناجائز اور حرام و حلال کی پروا کئے بغیر مال و دَولت یا جاہ (یعنی عزّت )و مَنصَب وغیرہ کی ہَوَس میں اپنی آخرت کو داؤ پر لگادیتے،دَر دَر کی ٹھوکریں کھاتے اور پھر بعد میں پچھتاتے ہیں۔یاد رکھئے!اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے جس کا جتنا رِزْق مُقَدَّر فرمادِیا ہے اُسے وہ مِل کر رہے گا،لہٰذا زیادہ کی خَواہش رکھنا بے کار ہے جیسا کہ ایک دیہاتی نے اپنے بھائی کو حرْص کرنے پر مَلامَت کرتے ہوئے کہا:اے میرے بھائی! ایک چیز کو تم ڈھونڈ رہے ہو اور ایک چیز خُود تمہیں ڈھونڈ رہی ہے ،جو چیز تمہیں ڈھونڈ رہی ہے (یعنی موت )تم اُس سے بچ نہیں سکتے اور جو چیز تم ڈھونڈ رہے ہو (یعنی رِزق )وہ تو تمہیں پہلے