HIrs kay Nuqsanat Qanaat ki Barkatain

Book Name:HIrs kay Nuqsanat Qanaat ki Barkatain

۔۔۔۔۔۔۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمیں بھی چاہئے کہ اسلاف و بُزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن  کے نقشِ قدَم پر چلتے ہوئے غیر ضروری مال کا خیال اپنے دل سے نکال کر قناعت کی دولتِ لا زوال سے خُود کو مالا مال کریں، یقین کیجئے کہ اگر قناعت کی دولت ہمیں نصیب ہوگئی تو حرصِ مال کی آفت سے خُود بخُود نجات حاصِل ہوجائے گی ۔

کتاب”حرْص“ کا تعارف

اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّدعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ سے کتاب بنام”حرْص“شائع ہوئی ہے، جس میں حرْص و قناعت کے مُتَعَلِّق انتہائی اَنمول مَعْلومات فراہم کی گئی ہیں مثلاًحرْص کسے کہتے ہیں؟حرْص کِن کِن چیزوں میں ہوسکتی ہے؟اِس کی کتنی قسمیں ہیں؟ہمیں کون سی چیزوں کی حرْص رکھنی چاہئے؟ کن اَشیاء کی حرْص دُنیا و آخرت کے لئے نُقْصان دہ ہے؟ ایسی حرْص کو کیسے ختم کیا جاسکتا ہے؟مال کی حرْص کب اَچّھی ہے اور کس صورت میں بُری ہےنیز اِس کے ساتھ ساتھ قناعت کے فضائل و بَرَکات اور قناعت سے مُتَعَلِّق بُزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے واقعات بھی اس کتاب میں موجود ہیں،لہٰذا تمام اسلامی بھائیوں سے مدنی اِلتجا ہے کہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارےمکتبۃ المدینہ سے اس کتاب کو ھَدِیَّۃً حاصِل کرکے نہ صِرْف خُود اس کا مُطالَعَہ کیجئے بلکہ دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب دِلائیے۔اس کتاب کودعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ  www.dawateislami.net سے رِیڈ(یعنی پڑھا) بھی جا سکتا ہے، ڈاؤن لوڈ (Download)بھی کیا جا سکتا ہے اور پرنٹ آؤٹ(Print Out) بھی کیا جا سکتا ہے۔

بَیان  کا خُلاصہ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کے بَیان  میں ہم نے حرص کے نُقْصانات اور قناعت کی برکات کے بارے میں سُنا جس سے پتا چلا کہ حرص انسان کو اندھا کردیتی ہے ،جس شخص کے دل میں حرص کی