Book Name:HIrs kay Nuqsanat Qanaat ki Barkatain
۔دُنیابھر سے ہاتھوں ہاتھ شَرْعی رَہنُمائی حاصِل کرنے کے لئے، ان نمبرز پر رابِطہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ نمبر نوٹ فرمالیجئے۔
0300-0220112 0300-0220113
0300-022014 0300-0220115
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں اے دعوتِ اسلامی تری دُھوم مَچی ہو
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمیں بھی دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مدنی ماحول سے ہردم وابستہ رہتے ہوئے عِلْمِ دِین حاصِل کرنے،نیکیوں کی حرص پیدا کرنے،دُنیا و مالِ دُنیا کی حرص سے بچنے اور گُناہوں سے پیچھا چُھڑانے کے لئے ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحِصَّہ لینا چاہئے۔ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں سے ہفتہ وار ایک مدنی کام ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اِجتِماع میں شرکت بھی ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مُلْک و بیرون مُلْک میں بے شُمار مقامات پر یہ اِجتِماع ہوتا ہے، جس میں کثیرہا کثیر عاشقانِ رَسُول ،اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رِضا و خُوشنودی کی خاطر اپنی مصروفیات تَرْک کرکے خُود بھی تشریف لاتے اور اِس کی بَرَکتیں پاتے ہیں اور دیگر اسلامی بھائیوں پر اِنفِرادی کوشش کرکے اُنہیں بھی اپنے ہمراہ اِجْتِماع میں لاکر نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچاتے ہیں۔اِن اِجتماعات میں تلاوت و ذِکر و نعت کے عِلاوہ سُنتوں بھرا بیان بھی ہوتا ہے جس کے ذریعے کثیر علمِ دین حاصِل ہوتا ہے۔ یاد رہے!کہ علمِ دین کی مَجْلس اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے مَحبوب،دانائے غُیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پسندیدہ مَجْلس ہے، خُود نبیِ اَکرم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اَصحابِ صُفّہ کو علمِ دین سکھانے میں مشغول رہا کرتے تھے نیز ایک مرتبہ رَسُولُ اللہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اپنی مسجد میں دو مجلسوں کے پاس سے گُزرے تو اِرشاد فرمایا:دونوں مجلسیں اَچّھی ہیں مگر ایک، دُوسری سے افضل ہے،(پھر ایک مَجْلس کے بارے میں اِرشاد فرمایا کہ )یہ لوگ اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دُعا کرتے ہیں اور اُ س کی طرف رَغْبَت کرتے ہیں، اگر وہ چاہے تو اِن کو عطا کر دے اور چاہے تو مَنْع