Jamal e Mustafa صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

Book Name:Jamal e Mustafa صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

مَعَاذَ اللہ  عَزَّ  وَجَلَّکبھی یُوں ہی بِغیر نکاح کے ........نیز ایسا بھی ہوتا رہتا ہے کہ بھاگتے نہیں بنتی تو خود کُشی کی راہ لی جاتی ہے، جس کی خبریں آئے دن اخبارات میں چھپتی رہتی ہیں۔(نیکی کی دعوت،ص۴۰)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگرہم سے کوئی ،ان   گُناہوں میں مبُتلاہے تو ہاتھوں ہاتھ سچّے دل سے توبہ کر لیجئے،اِس عشق سراپا فِسق سے نَجات کیلئے اللہغفار عَزَّ  وَجَلَّ کے عالی دربار میں گڑ گڑا کر دُعا مانگئے، ہر مُمکن صورت میں اس وَبال سے پیچھا چُھڑائیے ۔ اپنے آپ کو دینی کاموں میں ایک دَم مَشغول کر دیجئے۔ اللہعَزَّ  وَجَلَّ اور اُس کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی مَحَبَّت اپنے دل میں بڑھائیےاور بارگاہِ رِسالت میں اِسْتِغاثہ(یعنی فریاد) پیش کیجئے۔

نُقوشِ اُلْفَتِ دُنیا مرے دل سے مِٹا دینا           مجھے اپنا ہی دیوانہ بنانا یارَسُوْلَ اللہ

نہ دولت دو  نہ دو کوئی خزانہ یارَسُوْلَ اللہ         سکھا دو عشق میں رونا رُلانا یارَسُوْلَ  اللہ

سلیقہ آپ کی یادوں میں رونے کا تڑپنے کا            پئے غوث و رضا مجھ کو سکھانا یارَسُوْلَ اللہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دُنیا کی رنگینیوں سے دِل لگانے کا کچھ فائدہ نہیں ہوگا، اگر دل لگانا ہی ہے تواللہ عَزَّ  وَجَلَّ اوراس کے پیارے رسولصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اَحکامات سے لگایئے ، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنَّتوں پر عمل کی کوشش کیجئے۔پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سیرتِ مُبارَکہ کے بارے میں مزید جاننے کیلئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 758صفحات پر مشتمل کتاب ’’سیرتِ رسولِ عربی‘‘ کا مطالعہ کیجئے،اس کی برکت سے اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ معلومات میں اضافے کےساتھ ساتھ،پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مزید مَحَبَّت بڑھے گی اورآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سنتوں پرعمل کا جذبہ بھی بیدار ہوگا۔

یادرکھئے!نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَحَسین وجمیل ہونے کے ساتھ ساتھ نَفاست ونظافت