Book Name:Hilm-e-Mustafa صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

والا)، زِیادہ عمل کا عادی،لَغْزِشَوں سے حتَّی الْامکان بچنے اورفُضُول گُفْتگُوسےپرہیز کرنے والاہو، نیک،پُروقار، صابِر،رِضائے الٰہی پرراضی،شکر گُزار، بُردبار،نَرم طبیعت،پاکدامن اورشفیق ہو،لعنت کرنے والا،گالیاں دینے والا،غیبت کرنے والا،جلدباز،کینہ پَروَر،بخیل اورحاسد نہ ہو بلکہ ہَشّاش بَشّاش رہتاہو،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی خاطر مَحَبَّت اوربُغْض رکھنے والااوراللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی خاطرہی کسی سے راضی اور ناراض ہونے والا ہو۔ (احیاء العلوم ،ج۳،ص۸۶)لہٰذا ہمیں  خُودبھی بُرے افعال اور بُرے اخلاق سےبچنا چاہیے اوراپنے مسلمان بھائیوں کی خیرخواہی کرتے ہوئے انہیں بھی اچھے اخلاق اور عُمدہ صِفات اپنانے  کی ترغیب دیتے رہنا چاہیے۔ حُسنِ اخلاق کےفضائل وبرکات کے بارے میں  مزید جاننے کے لئے دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مَطبُوعہ 99 صَفحات پر مُشتمِل کِتاب  بَنام ’’حُسنِ اخلاق‘‘ کا مُطالَعہ بے حَد مُفِید ہے۔اس کتاب کے مُطالَعہ کی برکت سے حُسنِ اَخلاق کے رنگ برنگے،مہکتے مہکتے مدنی پھول چُننے کی سعادت حاصل ہوگی۔اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ،دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اِس کتاب کو رِیڈ(یعنی پڑھا)بھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ (Downloadور پرنٹ آؤٹ (Print Out) بھی کِیا جا سکتا ہے۔

اس کو مولیٰ تُو گناہوں سے بچانا ہر گھڑی

اس کو بااَخلاق با کِردار نیک انساں بنا

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَاَخْلاقِ حَسنہ کی ان عظیم بُلندیوں پرفائز ہیں کہ خُوداللہعَزَّ  وَجَلَّ نےقرآنِ کریم میں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کےحُسنِ اَخْلاق سے مُتعلِّق اِرْشاد فرمایا:

وَ اِنَّكَ لَعَلٰى خُلُقٍ عَظِیْمٍ(۴)                               تَرْجَمَۂ کنزالایمان:اور بیشک تمہاری خُو بُو بڑی